۳… (حاشیہ کشتی نوح ص۶۵،خزائن ج۱۹ ص۷۱) ’’یورپ کے لوگوں کو جس قدر شراب نے نقصان پہنچایا ہے۔ اس کا سبب تو یہ تھا کہ عیسیٰ شراب پیا کرتے تھے شاید بیماری کی وجہ سے یا پرانی عادت کی وجہ سے۔‘‘
۴…
اینک منم کہ حسب بشارت آمدم
عیسیٰ کجاست تابنہد پابمنبرم
(ازالہ اوہام ۱۵۸، خزائن ج۳ ص۱۸۰)
۵… (اخبار بدر مورخہ ۹؍مئی) ’’ایک دفعہ حضرت مسیح علیہ السلام زمین پر آئے تو اس کا نتیجہ یہ ہوا کہ کئی کروڑ مشرک دنیا میں ہوگئے۔ دوبارہ آکر دنیا میں کیا بتائیں گے کہ لوگ ان کے آنے کے خواہش مند ہیں۔‘‘
۶… (ضمیمہ انجام آتھم ص۵، خزائن ج۱۱ ص۲۸۹) (الف)’’یاد رہے کہ آپ کو کس قدر جھوٹ بولنے کی عادت تھی۔ ‘‘
(ب) ’’عیسائیوں نے بہت سے معجزات آپ کے لکھے ہیں مگر حق بات یہ ہے کہ آپ سے کوئی معجزہ نہیں ہوا آپ کے ہاتھ میں سوا مکروفریب کے اور کچھ نہیں تھا۔‘‘
(ضمیمہ انجام آتھم ص۶، خزائن ج۱۱ ص۲۹۰)
بہشت اور دوزخ سے انکار
’’دوزخ وبہشت اور ان کے آلام ونعیم کا خارجی وجسمانی وجود نہیں ہے۔ بلکہ صرف ظلی ومثالی وجود ہے۔ جو انسان کی روحانی حالتوں کے اظلال وآثار ہوں۔‘‘(دیکھو لیکچر مرزا قادیانی اسلامی اصول کی فلاسفی ص۶۷، خزائن ج۱۰ ص۴۱۳) ’’اور خدا تعالیٰ فرماتا ہے: فاتقوا النار التی وقودہا الناس والحجارۃ اعدت للکفرین وبشر الذین آمنو وعملوا الصلحت ان لہم جنت تجری من تہتہا الانہار۔ مرزائی صاحبان کو اختیار ہے کہ وہ خدا کی بات مانیں یا مرزا کی۔ لیکن بات اس کی ماننی چاہئے جو رب العالمین ہے۔
اب مولوی محمد علی مرزائیوں کے امیر جواب دیں کہ بے شک وہ اعلان تو آپ کے حضرت مجدد مرزائے قادیانی کا ہے کہ: ’’میں نبوت ورسالت کے مدعی کو کافر جانتا ہوں۔‘‘ لیکن