جب وہ حال گزر چکا تو لوگوں نے اس صبح کے وقت کہا تونے ایسا کہا اور یہ ٹھیک نہیں ہے۔
گفت ایں بازگر کنم ایں مشغلہ
کاروہا در من زنید آں دم ہلہ
اس نے کہا اگر میں پھر یہ کام کروں تو چھریوں سے اسی وقت مجھے مار دینا۔
حق منزہ از تن ومن با تنم
چوں چنیں گوئد ببائد کشتنم گوئم
خدا تعالیٰ جسم سے پاک ہے اور میں جسم دار ہوں جب ایسا کہوں تو مجھے قتل کردینا۔
مگر مرزا قادیانی علی اعلان کہتے ہیں: ’’میں نے کشف میں دیکھا کہ میں خود خدا ہوں اور یقین کیا کہ وہی ہوں۔‘‘ اور پھر بجائے اس کو کہ اس کلمہ کفر سے توبہ کرتے اس کو اپنی کتابوں میں شائع کرکے فخریہ طور پر ڈھنڈورا پیٹتے ہیں۔ ملاحظہ ہو :
(آئینہ کمالات ص۵۶۴،۵۶۵، خزائن ج۵ ص۵۶۴ وکتاب البریہ ص۷۸،۷۹، خزائن ج۱۳ ص۱۰۳)
۲… کسی مسلمان نے آج تک فرشتوں کا انکار نہیں کیا۔ مگر مرزا قادیانی کہتے ہیں کہ: ’’فرشتے نفوس فلکیہ وارواح کواکب کا نام ہے اور عالم میں جو کچھ ہورہا ہے کواکب اور سیارات کی تاثیر سے ہورہا ہے۔‘‘ (ملخص توضیح المرام ص۳۳، ۳۷، خزائن ج۳ ص۶۸، ۶۷)
۳… کسی مسلمان نے آج تک قرآن مجید کی کسی آیت سے انکار نہیں کیا۔ مگر مرزا قادیانی نے بہت سی آیات میں تاویل اور تفسیر بالرائے سے کام لے کر انکار کی راہ پیدا کی ہے۔ چنانچہ:
الف… آنحضرتﷺ کے معراج جسمی سے منکر ہوکر آیت ’’سبحن الذی اسریٰ بعبدہ لیلاً‘‘ کا انکار کیا ہے۔ چنانچہ ’’ازالہ‘‘ میں لکھتے ہیں کہ ’’سیر معراج اس جسم کثیف کے ساتھ نہیں تھا بلکہ نہایت اعلیٰ درجہ کا کشف تھا۔‘‘ (ازالہ اوہام ص۲۲ حاشیہ، خزائن ج۳ ص۱۲۶ حاشیہ)
ب… اپنی نبوت کا دعویٰ کرکے آیت ’’خاتم النّبیین‘‘ کا انکار کیا ہے۔ چنانچہ لکھتے ہیں: ’’ہمارا دعویٰ ہے کہ ہم رسول اور نبی ہیں۔‘‘ (اخبار بدر ۵؍مارچ ۱۹۰۸ئ)
ج… حضرت عیسیٰ علیہ السلام کے آسمان پر زندہ اٹھائے جانے سے انکار کرکے آیت ’’بل رفعہ اﷲ الیہ‘‘ کا انکار کیا ہے۔ (ازالہ اوہام ص۲۱، ۲۲، خزائن ج۳ ص۱۲۶، ۱۲۵)
د… حضرت عیسیٰ علیہ السلام کے معجزات سے انکار کرکے آیت ’’انی قد جئتکم بایۃ من ربکم…الخ‘‘ کا انکار کیا ہے چنانچہ لکھتے ہیں۔ ’’عیسائیوں نے بہت سے آپ کے معجزات