خدا کی کتاب کو آپس میں نہ ٹکرائو یعنی کتاب اللہ کے ایسے معنے بیان کرو کہ دو آیتوں میں تعارض نہ واقع ہو مگر مرزا قادیانی کو آنحضرت کی پندونصیحت سے کیا سروکار وہ تو اپنی غرض کے تابع ہیں۔
خاتم النّبیین کے معنے
چونکہ آیت احزاب مرزا قادیانی کے مخل مقصود اور ان کی ساختہ عمارت کو مسمار کرتی تھی اس لئے وہ اس کی تاویل کی فکر میں ہوئے اور خاتم کو بمعنے مہر قرار دے کر آیت کا یہ مطلب سنایا کہ آنحضرت کے بعد کوئی نبی نہیں ہوسکتا۔ مگر وہی جس کی نبوت پر بوجہ اتباع آنحضرتﷺ خود تصدیقی دستخط کریں اور مہر ثبت کریں۔ مگر یہ قرار داد نہ صرف اجماع امت کے خلاف ہے بلکہ جملہ کلمات طیبات حضور علیہ السلام کے منافی ہے اور مفسروں کا کلمہ مرزا قادیانی کی تجویز کی نفی کرتا ہے۔ مدارک التنزیل میں لکھا ہے: ’’ای آخرہم لا ینبأ احدبعد وعیسیٰ ممن نبی قبلہ وحین ینزل ینزل عاملا علیٰ شریعۃ محمدﷺ کانہ بعض امتہ‘‘ یعنی آنحضرت آخرالانبیاء ہیں کسی کو آپ کے بعد نبوت جدیدہ مرحمت نہیں ہوسکتی۔ یہ معنی عاصم کی قرأت کے مطابق ہیں جو خاتم کو بفتح تا پڑھتے ہیں اور جلالین میں لکھا ہے: ’’وفی قرائہ بفتح التاء کآلۃ الختم ای بدختموا‘‘ اگر خاتم کو بالفتح پڑھا جائے تو اسم آلہ ہے۔ جس کے معنی ہیں ما یختم بہ الشیٔ یعنی جو سب سے آخر میں ظاہر ہو اور اسم آلہ فاعل کے وزن پر یہی مستعمل ہے اس کی دوسری مثال لفظ عالم ہے: ’’ختم اﷲ بہ النبوۃ وقرء ابن عامرو عاصم خاتم بفتح التاء علیٰ الاسم ای اٰخرہم وقرء الآخرون بکسر التاء علی الفاعل لانہ ختم بہ النّبیین فہو خاتمہم‘‘
اور علامہ نجم الدین نسفی نے بھی خاتم میں ہر دو قرأت یعنی فتح وکسر کو نقل کیا ہے۔ اور لکھا ہے ’’وغیرہ بکسرالتاء بمعنے الطابع وفاعل الختم وتقویہ قرأۃ ابن مسعود وتکن نبیا ختم النّبیین‘‘ اگر خاتم بمعنے مہر ہے تو صحیفہ مکمل ہونے کے بعد آخر میں مہر ثبت کی جاتی ہے کہ تکمیل کی دلیل ہو۔ تھیلی کا منہ بند کرکے اس پر مہر ثبت کی بات ہے کہ اب کوئی چیز داخل خارج نہیں ہوسکتی تو اندریں حالت بھی یہ لفظ اختتام نبوت کی صریح دلیل ہے۔ مگر مرزا قادیانی نے جو معنے ذکر کئے ہیں وہ پنجابی محاورات کو ملحوظ رکھتے ہوئے تحریر کردئیے ہیں۔ اگر لغت عربیہ کی امداد لیتے تو اس غلطی میں گرفتار نہ ہوتے۔ اور خاتم النّبیین کے ایسے معنے بیان نہ کرتے جو قرۃٔ فتح کی مخالف اور قرۃٔ کسر کی دوسری شق کے معارض ہیں۔
لکن کلام عرب میں اس وہم کے رفع کے لئے استعمال ہوتا ہے جو کلام سابق سے ناشی