M
نحمدہ ونصلی علیٰ رسولہ الکریم!
اس سلسلہ اشاعت ’’حرز ایمان‘‘ کی ضرورت اس لئے محسوس ہوئی ہے کہ مرزائی ایجنٹ مرزا صاحب کے اقوال والہامات جو ملمع کی صورت میں پیش کرکے لوگوں کو گمراہ کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ ان اقوال والہامات کو ان کے اصلی رنگ میں ظاہر کرکے امت مسلمہ کو اس گمراہی سے بچایا جائے۔مرزا قادیانی کے تمام دعاوی جو خدا کی طرف منسوب کئے جاتے ہیں وہ آپس میں متضاد ہیں۔
نبوت سے انکار
مرزائیوں کے امیر مولوی محمد علی نے دعوت عمل ص۲۰ پر ایک سرخی ’’دعویٰ نبوت کا غلط اعتراض‘‘ کے ماتحت مرزا قادیانی کا ایک اعلان درج کیا ہے۔ جس سے اس کا مقصد مرزا قادیانی کی نبوت سے انکار ہے۔ ذیل میں منقول ہے:’’اس عاجز نے سنا ہے کہ اس شہر کے بعض اکابر علماء میری نسبت یہ الزام مشہور کرتے ہیں۔ کہ یہ شخص نبوت کا مدعی، ملائک کا منکر، بہشت دو زخ کا انکاری اور ایسا ہی وجود جبرائیل اور لیلۃ القدر اور معجزات اور معراج نبوی سے بکلّی منکر ہے۔ لہٰذا میں اظہاراً للحق خاص وعام اور تمام بزرگوں کی خدمت میں گزارش کرتا ہوں اس کو یہ الزام سراسر افتراء ہے۔ نہ میں نبوت کا مدعی ہوں اور نہ معجزات اور ملائکہ اور لیلۃ القدر وغیرہ سے منکر۔ بلکہ میں ان تمام امور کا قائل ہوں۔ جو اسلامی عقائد میں داخل ہیں اور جیسا کہ سنت جماعت کا عقیدہ ہے۔ ان سب باتوں کو مانتا ہوں۔ جو قرآن اور حدیث کی رو سے مسلم الثبوت ہیں۔ اور سیدنا و مولانا حضرت محمد مصطفیﷺ ختم المرسلین کے بعد کسی دوسرے مدعی نبوت اور رسالت کو کاذب اور کافر جانتا ہوں۔ میرا یقین ہے کہ وحی رسالت حضرت آدم صفی اللہ سے شروع ہوئی اور جناب رسول اﷲﷺ پر ختم ہوگئی۔‘‘(اعلان ۲؍اکتوبر ۱۸۹۱ئ، مجموعہ اشتہارات ج۱ ص۲۳۰) کو شائع ہوا۔
نبوت کا دعویٰ
۱… (دافع البلاء ص۵، خزائن ج۱۸ ص۲۲۶) ’’تم سمجھو کہ قادیان اس لئے محفوظ رکھا گیا کہ وہ خدا کا رسول اور فرستادہ قادیان میں تھا۔‘‘