نبوت علم وعمل کا ثمرہ ہے۔ جب کسی کو علم وعمل میں کمال ہوجائے تو وہ نبی ہوجاتا ہے۔ اس احتمال کو علماء زمانہ نے شاہ وقت کی مجلس میں پیش کیا۔ چونکہ یہ اجماع کے خلاف تھا کہ نبوۃ کسبی ہے۔ شاہ ناہنجار نے انہیں قتل کرادیا کہ ابن حبان نبوت کو اوصاف کسبیہ میں شمار کرتے ہیں۔ (اتحاف انبلائ)
صدیق مثیل نبی ہوکر بھی نبوت سے متصف نہیں
۱… یہی وجہ ہے کہ صحابہ کرام باوجود یکہ اخلاق نبوت۱؎ اوصاف حمیدہ رسل سے متصف تھے۔ لیکن انہوں نے نبوت کا دعویٰ نہیں کیا کیونکہ ایک فیض وہبی ہے جسے آنحضرت کے بعد خدا مسدود کرچکا ہے۔
۱؎ نبیﷺ اور بعض اہلبیت کے درمیان اتحاد وصفی قائم تھا وہ بلحاظ اوصاف واخلاق حضور علیہ السلام کا مظہر تھے۔ چنانچہ حضرت علیؓ کی نسبت آنجناب رسالت مآب ﷺ کا ارشاد ہے: ’’ان علیا منی وانا منہ وہو ولی کل مومن رواہ الترمذی عن عمران بن حصین مرفوعا‘‘ یعنی علیؓ میرے ساتھ ایسا اتحاد وصفی رکھتے ہیں کہ یہ کہنا بالکل بجا ہے کہ وہ میری ذات میں شریک ہیں اور میں ان کی ذات میں شریک ہوں گویا اتحاد اوصاف کو مبالغتہً ان لفظوں میں ادا کیا گیا ہے۔ ایک وصف محبوبیت بھی حضورﷺ کی ذات میں موجود تھی حضرت علیؓ میں بھی اس وصف کا ظہور پایا جاتا ہے اس لئے حضورﷺ نے فرمایا: ’’وہو ولی کل مؤمن‘‘ وہ ہر مومن کے محبوب ہیں اور حبشی بن جنادہ سے مروی ہے کہ حضور علیہ السلام نے حضرت علیؓ کی شان میں فرمایا: ’’علی منی وانا من علی ولا یودی عنی الاانا او علی رواہ الترمذی واحمد عن ابی جنادۃ‘‘ یعنی علیؓ کی ذات میں اوصاف نبی علیہ السلام کا نمونہ جلوہ گر ہے گویا دو ذاتیں ایک جوہر سے ہیں اس لئے بلحاظ محاورہ یہ کہہ سکتے ہیں کہ علیؓ مجھ میں سے ہیں اور میں ان میں سے اس کو ترمذی اور احمد نے روایت کیا ہے۔ اس بناء پر آنحضرتﷺ نے فرمایا ہے کہ میرے اور علیؓ کے درمیان کوئی فرق نہیں۔ ’’من سب علیا فقد سبنی واہ احمد‘‘ جس نے علیؓ کو برا کہا اس نے مجھے برا کہا۔ اگر یہ اتحاد ومورث نبوت ہوتا تو حضرت علیؓ دعویٰ کرتے لیکن آپ فرماتے ہیں۔ لست بنبی ولا یوحیٰ الیٰ!اور ایسے الفاظ حضور علیہ السلام نے حضرت عباسؓ کے حق میں بھی فرمائے ہیں: ’’عن ابن عباسؓ قال قال رسول اﷲﷺ العباس منی وانا منہ‘‘ میری حالت اور عباسؓ کی حالت باہم موافق اور مماثل ہے گویا وہ میرا مظہر ہے۔ معٰہذا حضرت عباسؓ بھی آنحضرتﷺ کے بعد کسی نبی کی ضرورت نہیں سمجھتے اور حاضرین کے سامنے ایسی تقریر کرتے ہیں جس سے ان کا تزلزل رفع ہوجاتا ہے۔ بقیہ حاشیہ اگلے صفحہ پر