اﷲ الیکم مصدقالما بین یدی من التوراۃ ومبشرا برسول یاتی من بعدی اسمہ احمد(الصف:۶)‘‘
ناظرین! یہ آیت خدا تعالیٰ عیسیٰ علیہ السلام کا قول بیان کر رہا ہے کہ اس طرح عیسیٰ علیہ السلام نے اپنی قوم کو کہا ۔لیکن انکارعیسیٰ علیہ السلام کی قوم کا سورئہ مائدہ میں بیان ہے۔یہ صرف مسلمانوں کو تہذیب سکھانے کے لئے خداتعالیٰ نے فرمایا ہے کہ اپنے پیغمبرکا انکار اوردعویٰ بے جا جس کا علم نہ ہو نہ کیاکریں۔ مابعد کی آیت میں پروردگار یہودیوں کوجوعیسائی مذہب رکھتے تھے۔ضمیر غائب کے ساتھ تنبیہاًیاد دلاتا ہے کہ عیسیٰ علیہ السلام نے خبر دی تھی کہ میرے بعد پیغمبر احمدؐ آئے گا جو کہ وہ محمد رسول ﷺ سے مراد ہے اور مابعد کی آیت کے حصہ میں اللہ تعالیٰ نصاریوں کوفرماتا ہے کہ جب پیغمبر احمد صلعم ان کے پاس احکام قرآن شریف لایا تو انہوں نے کہا کہ یہ سحر ظاہر ہے۔ یہ کیوں کہا۔اس لئے کہ محمدﷺ اُمی تھے۔باوجود اُمی ہونے کے احکام قرآن شریف سناتے تھے۔ تو بوجہ انکار پیغمبری آنحضرتﷺ کو تہمت سحر کی دیتے تھے۔ دیکھو آیت ہذا:’’فلما جاء ھم بالبینات قالوا ہذا سحرمبین‘‘ آیت ہذا کی مابعد کی آیات پروردگار نے اس تہمت سحر کی تردید فرمائی اوراپنے مامور محمد ﷺ کی تصدیق فرمائی کئی ایک مثالوں میں ۔پس ثابت ہوا کہ اسم احمد سے مراد غلام احمد قادیانی نہیں ہے۔ :’’ویل یومئذ للمکذبین‘‘
غلطی سوم… مرزاقادیانی اسم احمد، یس، طہ ،مزمل، مدثر حضرت ﷺ کے خدا کی طرف سے اسم خطابی ہیں۔ جیسا کہ حضرت عیسیٰ علیہ السلام ابن مریم کے ہیں۔ روح اللہ ۔کلمۃ اللہ۔ روح القدس۔ مسیح ۔ فرماویں آپ غلام احمد کو اڑا کر احمد کے مدعی بن بیٹھے۔ ایسے جھوٹے دعوے یہودی عالم کرتے تھے۔ دیکھو آیت ہذا:’’ویقولون ومن عنداﷲ وماھو من عنداﷲ، ویقولون علے اﷲ الکذب وھم یعلمون(آل عمران: ۷۸)‘‘
خود غرضی سوم دعوے امامت میں
مرزاقادیانی نے دعویٰ امامیت توکیا مگرغلط، کیونکہ امام کا معنے قرآن بھی ہے۔ جیسا کہ خدا تعالیٰ فرماتا ہے :’’فی امام مبین‘‘ پھر مرزقادیانی قرآن کس طرح بن سکتے ہیں۔ دوم امام بمعنے پیغمبر بھی آیا ہے جیسا کہ :’’یوم فلایدعو کل اناس بامامہم ‘‘ سے پیغمبر مراد ہے۔بے شک مرزاقادیانی نے پیغمبری کا دعویٰ کیا مگر کوئی کتاب الہامی یعنی اسلامی کتاب نہیں لائے۔ لہٰذا دعوی صحیح نہیں۔ سوم بے شک نماز پڑھانے والے کو بھی امام کہا جاتا ہے ۔اگر ان معنوں سے مرزاقادیانی امام ہیں تو بھی صحیح نہیں کیونکہ مرزاقادیانی تو کبھی جماعت کراتے ہی نہیں تھے۔ بلکہ