پھر (سرمہ چشم آریہ کے ص ۱۴،۱۷خزائن ج۲ ص۴۹،۴۵) میں مرزا قادیانی تحریر فرماتے ہیں:’’اگر ہم خدا تعالیٰ کی قدرتوں کو غیر محدود مانتے ہیں تو یہ جنون اوردیوانگی ہے کہ اس کی قدرتوں پر احاطہ کر نے کی امید رکھیں کیونکہ اگر وہ ہمارے مشاہدہ کے پیمانہ میں محدود ہو سکیں تو پھر غیر محدود اور غیر متناہی کیونکر رہیں اور اس صورت میں نہ صرف یہ نقص پیش آتا ہے کہ ہمارا فانی اور ناقص تجربہ خدائے ازلی اور ابدی کی تمام قدرتوں کا حد بست کرنے والا ہوگا بلکہ ایک بڑا بھاری نقص یہ ہے کہ اس کی قدرتوں کے محدود ہونے سے وہ خود بھی محدود ہو جائے گا ۔ اور پھر یہ کہنا پڑے گاکہ جو کچھ خدا تعالیٰ کی حقیقت اور کنہ ہے ہم نے سب معلوم کر لی اور اسکے گہرائو اور تہ تک پہنچ گئے ہیں اور اس کلمہ میں جس قدر کفر اور بے ادبی اور بے ایمانی بھری ہوئی ہے وہ ظاہر ہے حاجت بیان نہیں سو ایک محدودزمانہ کے محدوددرمحدود تجارب کو پورا پورا قانون قدرت خیال کر لینا اور اس پر غیر متناہی سلسلہ قدرت کو ختم کردینا اور آیندہ کے لئے اسرار کھلنے سے ناامید ہوجانا ان پست نظروں کانتیجہ ہے۔جنہوں نے ذوالجلال کو جیسا کہ چاہیے شناخت نہیں کیا۔‘‘
مرزا صاحب کی پہلی تحریر سے یہ بات معلوم ہوتی ہے کہ ہر صدی میں ایک مجدد مصلح مامور من اﷲ ہوتے رہتے ہیں جن سے بیشمار نشانات خوارق و کرامات ظاہر ہوتے ہیں ان برگزیدگان اور خاصان خدا سے اصلاح خلق اﷲ ہوا کرتی ہے اور انہیں کے مبارک فیض سے اسلام کا باغ سرسبز اور شاداب ہرابھرا دکھلا دیتاہے انہیں میں مجدد الف ثانی حضرت شیخ احمد سرہندی ؓ اور محی الدین عربی وغیرہ وغیرہ تھے۔
دوسری تحریر سے یہ بات معلوم ہوتی ہے کہ خدا تعالٰی کی قدرت غیر محدود ہے اورانسان کے تجارب محدوداپنے فہم سے قانون قدرت کو محدود مان لینا اور کسی خارق عادت اور معجزہ کے نسبت یہ کہہ دیناکہ یہ فطرت اور قانون قدرت کی خلاف ہے اس لئے غلط ہے کفر بے ادبی اور بے ایمانی میں داخل ہے۔ اور ایسے شخص نے خدائے ذوالجلال کو جیسا کہ چاہئے نہیں پہچانا۔ان دوباتوں کو خوب اچھی طرح ذہین نشین فرما کر مرزاقادیانی کے ذیل کی تحریر ملاحظہ فرمائیں۔ مرزاقادیانی (ضمیمہ انجام آتھم ص۴۶تا۴۸، خزائن ج۱۱ ص۳۳۰تا۳۳۲) میں تحریر فرماتے ہیں: ’’پیش گوئی اصل الفاظ جو امام محمد باقر سے دار قطنی میں مروی ہیں یہ ہیں۔ ان لمھدیناایتین لم تکونا منذ خلق السموات والارض ینکسف القمرلاول لیلۃ من رمضان وتنکسف الشمس فے النصف منہ الخح یعنی ہمارے مہدی کی تائید اور تصدیق کے لئے