اﷲﷺ نے بیان فرمائی وہ اس جھوٹے مہدی میں نہیں پائی جاتی۔ جس کے یہ لوگ معتقد ہیں اور کہتے ہیں کہ مہدی ہند میں پیدا ہوکر ناپید ہوگئے۔ حدیث نبوی میں مذکور ہے کہ مہدی موعود ظاہر ہوں گے اور ان کے سر پر ابر کا ایک ٹکڑا ہوگا اور اس ابر میں فرشتہ ہوگا اور یہ فرشتہ پکار پکار کر کہے گا کہ (اے دنیا کے لوگو) یہ شخص مہدی ہے۔ اس کی پیروی کرو۔ رسول اﷲﷺ نے یہ بھی فرمایا ہے کہ دنیا میں اب تک صرف چار ہی شخص ایسے ہوئے ہیں جو تمام زمین کے مالک اور بادشاہ ہوئے۔ دو بادشاہ مسلمان گذرے ہیں۔ سلیمان اور ذوالقرنین اور دو کفار سے نمرود اور بخت نصریہ چا بڑے جلیل القدر بادشاہ ہوئے۔ تمام روئے زمین پر ان کی سلطنت تھی۔ ان چاروں کے علاوہ میرے اہل بیت سے ایک ایسا پانچواں شخص ہوگا جو تمام زمین کا مالک ہوگا اور وہی مہدی ہوگا۔ نیز فرمایا رسول مقبولﷺ نے کہ دنیا ختم نہیں ہوگی اور قیامت نہیں آسکتی۔ یہاں تک کہ ظاہر کرے خداتعالیٰ ایک مرد کو میرے اہل بیت سے اس کا نام میرے نام کے موافق اور اس کے ماں باپ کا نام میرے ماں باپ کے نام کے موافق ہوگا۔ یہ شخص زمین کو جو اس کے ظہور سے پہلے شر وفساد سے بھری تھی۔ آشتی صلح اور انصاف سے بھردے گا۔ حدیث نبوی میں یہ بھی مذکور ہے کہ اس کے مدد گار اصحاب کہف ہوں گے۔ اس مہدی علیہ الرضوان کے زمانہ میں حضرت عیسٰی علیہ السلام تشریف لائیں گے مہدی قتال دجال میں آپ کی موافقت کریں گے۔مہدی کے ظہور سلطنت کے زمانہ میں برخلاف عادت زمان و بخلاف حساب منجمان چودہ رمضان شریف کو کسوف شمس ہوگا اور اوّل ماہ رمضان شریف میں خسوف قمر ہوگا انصاف کی نظر سے دیکھنا چاہیے کہ اس فوت شدہ مہدی میں یہ علامت پائی جاتی ہے یا نہیں (نہیں اور ہرگز نہیں) ہاں اور بھی بہترعلامتیں مخبر صادق کی تعلیمات نے بیان فرمائی ہیں۔
حضرت مجدد صاحب ؓاس مکتوب میں علامت قیامت حدیث نبوی سے بیان فرماتے ہوئے مدعیان مسیح کاذب پر استعجاب کرتے ہیں اور فرماتے ہیں کہ اس چھوٹے مہدی کی تکذیب کے لئے صحاح کی احادیث کافی ہیں حدیث نبوی میں مہدی کی علامتیں یہ ہیں۔(۱)مہدی کے سر پر ابر کا ایک ٹکڑا ہوگا ابر میں فرشتہ ہوگا اور فرشتہ پکار پکار کر کہے گا کہ یہ شخص مہدی ہے اس کی اتباع کرو(۲)چار شخص تمام دنیا کے مالک اور باد شاہ ہوئے ہیں مہدی وہ پانچواں شخص ہوگا جو ساری دنیا کا مالک ہوگا اور دنیاکا کوئی حصہ بھی اس کی بادشاہت سے خالی نہیں ہوگا۔(۳)مہدی دنیا کوعدل اور انصاف سے بھر دے گا۔ساری دنیا میں سکھ اور امن پیدا ہوجائے گا (۴)نسبی علامت