(اسلام) ایک کھیل اور تمسخر بن جائے۔ اس کی کوئی حقیقت دین کے نہ رہے گی۔‘‘
(فیصلہ عالی جناب میاں محمد اکبر صاحب ڈسٹرکٹ جج بہاولپور)
پاکستان کی مشکلات اور قادیانی
’’ہمارا خیال تھا کہ قیام پاکستان کے بعد وحدت اور اتحاد کے بدترین دشمن اور برساتی فتنے خودبخود ختم ہو جائیں گے یا کم ازم نزاکت وقت کے ماتحت خاموش ہو جائیں گے۔ مگر یہ کس قدر افسوس کا مقام ہے کہ آج جب کہ پاکستانی مسلمان، ملکی مصائب ومشکلات میں گھرا ہوا ہے۔ قادیانی فرقہ اپنی ’’مخصوص‘‘ سرگرمیوں میں مصروف ہے اور امت محمدیہ کو اسلام کی مقدس کی تعلیم اور عقائد حقہ سے ہٹا کر نبوت جدیدہ کی دعوت دینے میں مبتلا ہے۔ دراصل قادیانی فرقہ کو بعض عارضی وجوہات کی بناء پر سخت غلط فہمی ہوگئی ہے کہ اب مذہبی ڈاکہ زنی کے لئے ہمارے لئے میدان کھلا ہے۔ لہٰذا خانہ ساز نبوت کی نشرواشاعت خوب دل کھول کر کریں۔ حالانکہ حقیقت یہ ہے کہ ہماری چشم پوشی یا خاموشی محض نوپیدا شدہ حالات کے ماتحت تھی۔ ورنہ ہم اس مقدس فرقہ کی ان صداقت سوز حرکات سے غافل نہیں ہیں۔‘‘
(مولانا عتیق الرحمن فاروقی سابق مبلغ جماعت احمدیہ قادیان حال نو مسلم مبلغ اسلام مصنف قادیانی نبوت)
مرزائیت مذہب نہیں ہے
’’مرزائیت کوئی مذہب نہیں ہے۔ مذہب کی توہین ہے۔ یہ اسلام کا کوئی فرقہ نہیں، مضحکہ ہے۔‘‘ (سید نور الحسن بخاری ایڈیٹر اخبار دعوت لاہور)
خطرہ سے آگاہی
’’پاکستان کے لوگوں کو جن میں ارباب حکومت بھی شامل ہیں۔ ان خطرات سے آگاہ کرنا ضروری ہے جو ان کی نظروں سے اوجھل ہیں۔ لیکن ہمیں مرزائی جماعت کے رجحانات وعزائم اور اس کی سرگرمیوں کا جائزہ لینے کے بعد صاف نظر آرہے ہیں۔‘‘
(مولانا مرتضیٰ احمد خاں ایڈیٹر روزنامہ مغربی پاکستان لاہور)
شکریہ معاونین
میں اپنے مکرم دوست جناب سید اقبال احمد شاہ صاحب وعاصی کرنالی وجناب مخدوم سید علمدار حسین شاہ صاحب گیلانی ایم۔ایل۔اے ملتان کا مشکور ہوں کہ جنہوں نے مجھے ان کتب کی تلاش میں امداد دی۔ جن میں یہ حوالہ جات درج ہیں۔ ان کا قومی اور مذہبی