بیماری کے لئے استعمال شراب
’’اخویم حکیم محمد حسین صاحب۔ السلام علیکم! اس وقت میاں یار محمد بھیجا جاتا ہے۔ آپ اشیاء خوردنی خود خرید کر ایک بوتل ٹانک وائن (مقوی شراب) کی پلومر کی دوکان سے خرید دیویں۔‘‘ (مرزاغلام احمد عفی عنہ، خطوط امام بنام غلام ص۵)
مراق کا مریض مسیح
’’دیکھو میری بیماری کی نسبت بھی آنحضرتﷺ نے پیش گوئی فرمائی۔ آپ نے فرمایا تھا کہ مسیح آسمان سے جب اترے گا تو دو زرد چادریں اس نے پہنی ہوں گی۔ سو اس طرح مجھ کو دو بیماریاں ہیں۔ ایک اوپر کے دھڑ کی اور دوسرے نیچے کے دھڑ کی۔ یعنی مراق اور کثرت بول۔‘‘ (ملفوظات ج۸ ص۴۴۵)
مراق کا مریض
’’مالیخولیا کا کوئی مریض خیال کرتا ہے کہ میں بادشاہ ہوں۔ کوئی خیال کرتا ہے کہ میں پیغمبر ہوں۔ کوئی سمجھتا ہے کہ میں خدا ہوں۔‘‘ (بیاض نور الدین ص۲۱۲)
مراق ومالیخولیا
’’مالیخولیا جنون کا ایک شعبہ ہے اور مراق مالیخولیا کی ایک شاخ۔‘‘
(بیاض نورالدین حصہ اوّل ص۲۱۱)
زمانہ بھر میں رسوا کر دیا ہم راز نے مجھ کو
عجب یہ دوستی ہے اور عجب یہ رازداری ہے
جھوٹے نبی اور دجال
مسلمانوں میں انتشار وتفریق پھیلانے کا سبق مرزاغلام احمد قادیانی نے مسیلمہ کذاب اور اسود عنسی جھوٹے مدعیان نبوت سے سیکھا اور ان کی تقلید میں ایک الگ فرقہ کی بنیاد رکھی اور انگریزوں کی حمایت کی۔ مسلمانوں کی ہر معاملہ میں مخالفت کی تاکہ انگریز آقا خوش ہوکر انعام واکرام کی عنایات کرے اور مرزاقادیانی اور اس کا خاندان اپنا کھویا ہوا وقار حاصل کرے۔ نیز انگریزوں سے سیاسی واقتصادی فوائد حاصل کرے۔ یہ خود غرضی کی انتہاء تھی اور مسلمانوں کے ساتھ بہت بڑی غداری تھی۔ جس کو مسلمان قوم معاف نہیں کرے گی اور بقول علامہ الیاس برنی