اور (ضمیمہ انجام آتھم ص۷، خزائن ج۱۱ ص۲۹۱) پر لکھتے ہیں کہ: ’’حضرت مسیح علیہ السلام کے ہاتھ میں سوائے مکروفریب کے کچھ نہ تھا۔‘‘
ابن مریم کے ذکر کو چھوڑو
اس سے بہتر غلام احمد ہے
(دافع البلاء ص۲۰، خزائن ج۱۸ ص۲۴۰)
توہین حضرت فاطمتہ الزہراؓ
’’حضرت فاطمتہ الزہرا نے کشفی حالت میں اپنی ران پر میرا سر رکھا۔‘‘
(براہین احمدیہ ص۵۰۴، خزائن ج۱ ص۵۹۹ حاشیہ)
اختلافات مرزا
محدث ہونے کا اقرار
’’یہ عاجز خداتعالیٰ کی طرف سے اس امت کے لئے محدث ہوکر آیا ہے۔‘‘ (آئینہ کمالات اسلام ص۳۶۷، خزائن ج۵ ص ایضاً، توضیح المرام ص۱۸، خزائن ج۳ ص۶۰، حمامتہ البشریٰ ص۷۵، ۷۹،خزائن ج۷ ص۲۹۰،۲۹۷) میں مرزاقادیانی کو اپنی محدثیت کا اقرار ہے۔ اب اس کے برخلاف دیکھئے۔
محدث ہونے سے انکار
’’اگر خداتعالیٰ سے غیب کی خبریں پانے والا نبی کا نام نہیں رکھتا تو بتاؤ کہ کس نام سے اس کو پکارا جائے۔ اگر کہو کہ اس کا نام محدث رکھنا چاہئے تو میں کہتا ہوں کہ تحدیث کے معنی کسی لغت میں اظہار غیب کے نہیں ہیں۔ مگر نبوت کے معنی اظہار امر غیب ہے۔‘‘ (اشتہار ایک غلطی کا ازالہ ص۵، خزائن ج۱۸ ص۲۰۹، حقیقت الوحی ص۱۴۹،۱۵۰، خزائن ج۲۲ ص۱۵۳) میں محدثیت کی بجائے دعویٰ نبوت موجود ہے۔
مہدی ہونے کا اقرار ’’یہ وہ ثبوت ہیں جو میرے مسیح موعود اور مہدی معہود ہونے پر کھلے کھلے دلالت کرتے ہیں۔‘‘ (تحفہ گولڑویہ ص۱۰۱، خزائن ج۱۷ ص۲۶۴، خطبہ الہامیہ ص۲۴، خزائن ج۱۶ ص ایضاً حاشیہ، تذکرۃ الشہادتین ص۲، خزائن ج۲۰ ص۳) میں مہدیت کا اقرار موجود ہے۔