احساس بھی قابل تقلید ہے جو اس وقت انگریزی طبقہ میں ناپید ہے۔ نیز میں مسٹر محمد طفیل جنرل مرچنٹ کوئٹہ اور شیخ محمد شریف مہاجر ڈلہوزی تاجر لاہور کا ممنوں احسان ہوں۔ جنہوں نے مجھے اس کارخیر کے انجام دینے کی طرف توجہ دلائی۔ میں امید کرتا ہوں کہ وہ آئندہ بھی اپنے قیمتی مشوروں سے نوازتے رہیں گے۔
خواجہ عبدالحمید بٹ، لودھراں ضلع ملتان، پاکستان، مورخہ یکم؍جنوری ۱۹۵۲ء
میرا مشاہدہ
فرقہ احمدیہ یعنی مرزائی فرقہ کو مجھے بہت قریب ہو کر مطالعہ کرنے کا موقعہ ملا ہے۔ کیونکہ میرا آبائی وطن خاص قادیان ہے۔ میرے باپ دادا کشمیری خاندان اور اہل سنت والجماعت فرقہ سے تعلق رکھتے تھے۔ چنانچہ میری تعلیم وتربیت میرے والد مولوی امام الدین مرحوم کے زیر اثر ہوئی۔ میں نے ابتدائی تعلیم مرزائیوں کے سکول موسومہ ٹی آئی (تعلیم الاسلامیہ) ہائی سکول قادیان میں ہوئی۔ جہاں مرزائی لٹریچر جبراً پڑھا جاتا تھا اور مرزائی دینیات میں اس قسم کے سوالات آتے تھے۔ مسیح موعود کی صداقت میں پانچ دلیلیں لکھو۔ (۲)دس آیات قرآنی سے اجرائے نبوت ثابت کرو۔ (۳)وفات مسیح پر بیس آیات لکھو۔ (۴)جماعت احمدیہ کی کامیابی کے راز بیان کرو۔ بھلا ایک مسلمان طالب علم ایسے ماحول میں تعلیم پاکر اپنے ایمان کو کیسے بچا سکتا تھا۔ جب کہ اس کو پاس ہونے کے لئے نیم مرزائی نہ بننا پڑتا ہو۔ چنانچہ اﷲتعالیٰ کا لاکھ لاکھ شکر ہے کہ اس کا فضل اور احسان ہر لحظہ میرے شامل حال رہا اور اپنے فضل کے ساتھ میرے ایمان کو محفوظ رکھا۔ جس طرح اس نے حضرت موسیٰ علیہ السلام کو فرعون کے گھر میں پرورش کیا۔ بعینہ مرزائی سکول میں ان کے سنہرے گمراہ کن فریب ولالچ اور جبری تعلیم مرزائیت کے جراثیم سے میرے ایمان کو محفوظ رکھا۔ ۱۹۳۱ء میں میں نے پنجاب یونیورسٹی کا امتحان پاس کیا۔ بعد ازاں میں نے مرزائی لٹریچر کو بغور پڑھا اور مرزائی جماعت کی اخلاقی حالت کو بھی دیکھا اور ان کے سرکردہ لوگوں میاں محمود احمد خلیفہ قادیان امیر جماعت احمدیہ، میاں بشیر احمد ایم اے، میاں شریف احمد ناظر کارخاص (یعنی انچارج محکمہ جاسوسی قادیان) مفتی سرور شاہ، فتح محمد سیال ناظر اعلیٰ، سید ولی اﷲ شاہ ناظر امور عامہ (وزیر داخلہ یعنی ہوم منسٹر) فرزند علی انصاری ناظر بیت المال (یعنی وزیرخزانہ) مفتی محمد صادق ناظر امور خارجہ، شیخ عبدالرحمن مصری ناظر تعلیم وتربیت وہیڈ ماسٹر احمدیہ سکول قادیان، مولوی اﷲ دتہ انصاری مبلغ سلسلہ احمدیہ، مرزاناصر احمد پرنسپل جامعہ احمدیہ، مولوی