۲… ’’یسوع مسیح کے چار بھائی اور دو بہنیں تھیں۔ یہ سب یوسف اور مریم کی اولاد تھی۔‘‘ (کشتی نوح ص۱۶، خزائن ج۱۹ ص۱۸ حاشیہ)
ناظرین کرام!مرزاقادیانی نے جس دریدہ دہنی واتہام طرازی سے حضرت مریم صدیقہ کی عصمت وناموس پر حملہ کیا ہے۔ اس سے مرزاقادیانی کی ایمانی کیفیت خود بخود روشن ہو رہی ہے اور مرزائیت کے کفر دارانہ انداز میں یہ شہادت کافی سے بھی زیادہ ہے۔
توہین احادیث نبویﷺ
۱… ’’اور دوسری حدیثوں کو ہم ردی کی طرح پھینک دیتے ہیں۔‘‘
(اعجاز احمدی ص۳، خزائن ج۱۹ ص۱۴۰)
۲… ’’جو شخص حکم ہو کر آیا ہے۔ اس کو اختیار ہے کہ حدیثوں کے ذخیرے میں سے جس انبار کو چاہے خدا سے علم پاکر قبول کرے اور جس انبار کو چاہے خدا سے علم پاکر رد کر دے۔‘‘
(ضمیمہ تحفہ گولڑویہ ص۱۰، خزائن ج۱۷ ص۵۱)
مرزابشیر الدین محمود خلیفہ ثانی کے عقائد
۱… ’’کل مسلمان جو حضرت مسیح موعود (مرزاقادیانی) کی بیعت میں شامل نہیں ہوئے۔ خواہ انہوں نے حضرت مسیح موعود کا نام بھی نہیں سنا۔ وہ کافر اور دائرہ اسلام سے خارج ہیں۔ میں تسلیم کرتا ہوں کہ میرے عقائد یہ ہیں۔‘‘ (آئینہ صداقت ص۳۵)
میاں صاحب قادیانی نے اپنے تمام مخالف مسلمانوں کو کافر قرار دیا ہے۔
۲… ’’جو حضرت مرزاقادیانی کو نہیں مانتا اور کافر بھی نہیں کہتا وہ بھی کافر ہے۔‘‘ (تشہیذ الاذہان ج۷ ص۱۴۰)
۳… ’’آپ نے (مرزاقادیانی نے) اس شخص کو بھی جو آپ کو سچا جانتا ہے۔ مگر مزید اطمینان کے لئے ابھی بیعت میں توقف کرتا ہے۔ کافر ٹھہرایا ہے۔‘‘
(تشہیذ الاذہان ج۴ ص۱۴۰)
پیش گوئی ڈاکٹر عبدالحکیم صاحب پٹیالوی
ڈاکٹر صاحب موصوف عرصہ بیس سال تک مرزاقادیانی کے مرید رہے۔ جب انہوں نے مرزاقادیانی کے فریب ومکر اچھی طرح دیکھ لئے تو معلوم کر لیا کہ یہ دعویٰ نبوت محض ایک غلط