ختم نبوت ازروئے قرآن کریم
پہلی آیت
۱… ’’الحمد ﷲ رب العلمین‘‘ سب تعریف ہے اس کے لئے جو تمام دنیا کا رب واحد ہے۔ یعنی پرورش کرنے والا ہے۔ بلا استثناء تمام مخلوقات کا رب ہے۔ کوئی فرد بھی باہر نہیں۔
دوسری آیت
۲… ’’وما ہو الا ذکر للعلمین (القلم:۵۲)‘‘ قرآن مجید تمام دنیا کے لئے ہدایت ہے،۔ کسی ملک یا قوم کے ساتھ مخصوص نہیں۔ سب کے لئے اس نے اپنے دروازوں کو کھول دیا۔
تیسری آیت
۳… ’’ان اوّل بیت وضع للناس للذی ببکۃ مبارکاً وھدی للعلمین (العمران:۹۶)‘‘
مکہ شریف تمام دنیا کے لئے قیامت تک ہے۔ دنیا کا ایک فرد بھی اس سے باہر نہیں۔
وہ دنیا میں گھر سب سے پہلا خدا کا
خلیل ایک معمار تھا جس بنا کا
ازل سے مشیت نے تھا اس میں تاکا
کہ اس گھر سے ابلے گا چشمہ ہدیٰ کا
چوتھی آیت
۴… ’’وما ارسلناک الا رحمۃ للعلمین (الانبیائ:۱۰۷)‘‘
جس طرح سب جہان کا خدا ایک ہے ………… رب العلمین! قرآن سب دنیا کے لئے ایک ہے تا قیامت ……… ذکر للعلمین!
قبلہ ایک ہے تمام دنیا کے لئے تا قیامت ………… ہدی للعلمین!
نبی ایک ہے تمام دنیا کے لئے تاقیامت ………… رحمۃ للعلمین!
۵… تشریح خود محمد مصطفیٰﷺ نے فرمادی: ’’یا ایہا الناس ان ربکم واحد واباکم واحد ودینکم واحد ونبیکم واحد لا نبی بعدی (کنزالعمال ج۳ ص۹۳، روایت نمبر۵۶۵۵)‘‘ کہ اے میری امت کے لوگو ! یاد رکھو تمہارا خدا ایک ہے۔ تمہارا باپ ایک ہے۔ تمہارا