بسم اﷲ الرحمن الرحیم!
عرض مرتب
نحمدہ ونصلی علیٰ رسولہ الکریم۰امابعد!
اﷲ رب العزت کی توفیق وعنایت سے احتساب قادیانیت کی سینتیسویں(۳۷) جلد پیش خدمت ہے۔ اس جلد میں پہلا رسالہ:
۱… فتنۂ مرزائیت: جناب واجد علی خان کا شامل اشاعت ہے۔
۲/۱… فرقہ احمدیہ کا ماضی ومستقبل: جناب خواجہ عبدالحمید بٹ کا اس جلد میں شامل ہے۔ خواجہ عبدالحمید بٹ قادیان کے رہائشی تھے۔ قادیانی تحریک کا بڑے قریب سے آپ نے مطالعہ کیا۔ عمر بھر قادیانیت کے خلاف نبردآزما رہے۔ پاکستان بننے کے بعد لودھراں میں آکر مقیم ہوئے۔ لودھراں کی میونسپل کمیٹی کے ممبر بھی بنے۔ آپ کے قادیانیت کے رد میں دو رسائل ہمیں مسیر آئے۔ جو اس جلد میں شامل کر رہے ہیں۔ ۳/۲… قادیانیت ایک دہشت گرد تنظیم: یہ بھی خواجہ عبدالحمید بٹ آف قادیان کا مرتب کردہ ہے۔ جو عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت لودھراں کے ناظم اعلیٰ صوفی نور محمد مجاہد مرحوم نے شائع کیا تھا۔ حق تعالیٰ مؤلف وناشر کی مغفرت فرمائیں۔
۴… آئینہ قادیانیت: ۱۶؍نومبر ۱۹۶۳ء میں یادگیر گلبرگہ انڈیا سے یہ کتاب شائع ہوئی۔ مرزاقادیانی کے عجیب وغریب انکشافات، اعتقادات، اجتہادات، افتراقات پر مشتمل ہے۔ مولانا عبدالحلیم الیاسی، چشتی، قادری، نقشبندی اس کے مرتب کرنے والے ہیں۔ آپ پروفیسر الیاس برنیؒ کے نامور شاگرد تھے۔ اس نسبت سے اپنے آپ کو الیاسی بھی لکھتے تھے۔ نصف صدی بعد اس کی اس جلد میں اشاعت محض اﷲ تعالیٰ کا فضل خاص ہے اور بس۔
۵… حقیقت قادیانیت: اسلامی مشن سنت نگر لاہور کے جناب اختر احسن صاحب کی یہ کتاب مرتب کردہ ہے۔ اس جلد میں اﷲتعالیٰ کی توفیق سے شائع کرنے کی سعادت حاصل کر رہے ہیں۔ جناب اختر احسن بٹالہ کے رہائشی تھے۔ ہمسایہ ہونے کے ناتے قادیان کے دجالی گروہ قادیانیت کے اندرون خانہ کے حالات کا قریبی نظر سے آپ نے مطالعہ کیا۔ آپ نے بٹالہ میں ایک مرکز قائم کیا ہوا تھا۔ دیوبند کے فاضل مولانا سلطان محمود اس میں خدمات سرانجام دیتے تھے۔ اختر احسن حضرت مولانا ڈاکٹر علامہ خالد محمود صاحب کے والد گرامی کے ہمراہ بھی گورنمنٹ کے ایک تعلیمی ادارہ میں پڑھاتے رہے۔ پاکستان بننے کے بعد سنت نگر میں حضرت علامہ خالد محمود صاحب کے گھر واقع سنت نگر لاہور کے جوار میں ان کا گھر تھا۔ اصلاً آپ کو عیسائیت