نوٹ: ٹانک وائن سے مراد ایک اعلیٰ درجہ کی ولائتی انگوری شراب ہے۔
عمر مرزا
یادش بخیر! مرزاآنجہانی رئیس قادیانی نے اپنی عمر کے متعلق چند پیشین گوئیاں کی تھیں۔ مگر خدا کا کرنا ایسا ہوا کہ ان میں سے ایک بھی صحیح ثابت نہ ہوئی۔ چنانچہ مندرجہ ذیل اقتباسات سے مرزاقادیانی کے سارے کے سارے کچے چٹھے کا راز کھل جائے گا۔ فرماتے ہیں:
۱… ’’مجھے ایک عربی میں الہام ہوا کہ اے مرزا ہم تجھ کو اسی سال کی عمر دیں گے۔ یا اس کے قریب۔‘‘ (ازالہ اوہام ص۶۳۵، خزائن ج۳ ص۴۴۳)
۲… ’’خدا نے مجھے مخاطب کر کے فرمایا کہ میں ان کاموں کے لئے تجھے اسی برس یا کچھ تھوڑا کم یا چند سال اسی برس سے زیادہ دوںگا۔ (عمر کی میعاد یہاں بھی زیر تجویز ہے۔ مصنف)‘‘ (تریاق القلوب حاشیہ ص۲۴، خزائن ج۱۵ ص۱۵۲) ۳… ’’خدا نے مجھے صریح لفظوں میں اطلاع دی کہ تیری عمر اسی برس کی ہوگی اور یا ۵،۶سال زیادہ یا ۵،۶سال کم۔ (یہاں مرزاقادیانی سے ٹیچی ٹیچی نے تین وعدے کئے۔ مگر ایفا وعدہ سے گریز کیا اور آپ مفت میں رسوا ہوئے۔ مصنف)‘‘
(براہین احمدیہ حصہ پنجم ص۹۷، خزائن ج۲۱ ص۲۵۹)
۴… ’’میری عمر اسی برس یا اس سے ۵،۴ سال کم یا زیادہ ہوگی۔‘‘
(حقیقت الوحی ص۹۶، خزائن ج۲۲ ص۱۰۰)
۵… ’’تیس سال سے زیادہ عرصہ گذرتا ہے کہ مجھے اﷲتعالیٰ نے صاف لفظوں میں فرمایا کہ تیری عمر اسی سال یا ۲،۴ برس اوپر یا نیچے ہوگی۔ (اوپر اور نیچے میں فصاحت وبلاغت کوٹ کوٹ کر بھر دی گئی ہے۔ مصنف)‘‘ (منظور الٰہی ص۲۲۸)
۶… ’’سو اسی طرح ان لوگوں کے منصوبوں کے خلاف خدا نے مجھے وعدہ دیا کہ میں ۸۰برس یا ۲،۳برس کم یا زیادہ تیری عمر کروںگا۔‘‘
(اربعین نمبر۳ ص۹، خزائن ج۱۷ ص۳۹۴، ضمیمہ تحفہ گولڑویہ ص۸)
۷… ’’اور جو ظاہر الفاظ وحی کے وعدہ کے متعلق ہیں۔ وہ تو ۷۴ اور ۸۶ کے اندر اندر عمر کا تعین کرتے ہیں۔‘‘ (براہین احمدیہ ص۹۷، خزائن ج۲۱ ص۲۵۹)
مندرجہ بالا اقتباسات سے صاف ظاہر ہے کہ مرزاقادیانی نے مختلف وقتوں میں مختلف