کتب سے مرزاقادیانی کے عقائد کو مرتب کیا اور پھر ان کو نظم میں مرتب کیا۔ مکتبہ دارالتبلیغ دیوبند سے یہ کتابچہ ’’عقائد قادیانی منظوم‘‘ شائع ہوا۔ قریباً پون صدی بعد اس کتابچہ کی اشاعت نو پر جتنی فقیر کو خوشی ہے۔ اے کاش قارئین سے بھی کوئی دوست اس کی قدردانی فرماسکیں۔
۱۸… قتل دجال: مولانا عبدالرزاق صاحب انقلابی شجاع آباد کے علاقہ کے رہائشی اور دارالعلوم دیوبند کے فاضل تھے۔ ایک بار فقیر مرتب کی مکہ مکرمہ میں آپ سے ملاقات بھی ہوئی تھی۔ تب آپ مکہ مکرمہ میں عبادت کی غرض سے قیام پذیر تھے۔ آپ کا ’’قتل دجال‘‘ کے نام سے یہ پمفلٹ دراصل ایک نظم ہے۔ جو آپ نے دجال قادیان کے متعلق تحریر کی۔ اس جلد میں شامل اشاعت ہے۔
۱۹… فتح مبین: مولانا قاضی عبدالصمد سربازی نامور عالم دین تھے۔ آپ بلوچستان قلات کے قاضی القضاۃ بھی رہے۔ آپ نے اس رسالہ میں فارسی نظم میں تحریک ختم نبوت کے راہنماؤں کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔
۲۰… مرزائیاں دے خلق دا شیشہ: سمندری ضلع فیصل آباد کے عبدالوہاب حجازی بدنصیبی سے قادیانی ہوگئے۔ پھر خوش نصیبی سے مسلمان ہوگئے۔ پنجابی نظم میں مرزائی اخلاق پر یہ رسالہ لکھا۔
۲۱/۱… مرزاغلام احمد کی تصویر کے دو رخ: مرزاغلام نبی جانباز، المعروف جانباز مرزا۔ مجلس احرار اسلام کے نامور رہنماؤں میں آپ کا شمار ہوتا تھا۔ بڑے انقلابی شاعر حریت تھے۔ برصغیر کی آزادی کے لئے آپ نے گرانقدر قربانیاں دیں۔ آپ لاہور سے ماہنامہ تبصرہ بھی شائع کرتے ہے۔ سکول کی معمولی تعلیم تھی۔ لیکن اکابرین احرار کی معیت وترتیب نے آپ کو ایسا محقق بنادیا تھا۔ جس پر ان کا دور ناز کرتا ہے۔ آپ نے تحریری وہ کام کیا جو ایک انجمن بھی شاید نہ کرسکتی۔ آپ نے تن تنہاء آٹھ جلدوں میں برصغیر کی آزادی کی تاریخ کو ’’تاریخ احرار‘‘ کے نام پر مرتب کیا ہے۔ آپ نے کئی کتابیں تحریر فرمائیں۔ اے کاش کوئی اﷲ کا بندہ ان کو دوبارہ ایک سیٹ کی شکل میں شائع کردے تو بہتوں کا بھلا ہو جائے۔ ان کی زندگی جہد مسلسل سے عبارت تھی۔ آپ کے ردقادیانیت پر چار رسائل ہمیں میسر آئے۔ جو اس جلد میں شائع کرنے کی توفیق پر اﷲتعالیٰ کے حضور سجدہ شکر بجالاتے ہیں۔
۲۲/۲… جانباز پاکٹ بک:
۲۳/۳… سرظفر اﷲ اور دیگر مرزائیوں کے خطوط:
۲۴/۴… وزیر خارجہ: