قادیانی فتنہ کی سنگینی سے خود آگاہ تھے اور لیگی قیادت کو اس فتنہ کے زہریلے عقائد وعزائم سے باخبر کرتے رہتے تھے۔ آپ کا یہ رسالہ جلد میں محفوظ کیا جارہا ہے۔
۱۲… آئینہ مرزائیت: ملک محمد صادق صاحب اصلاً قادیانی تھے۔ اﷲ تعالیٰ نے توفیق بخشی تو قادیانیت سے تائب ہوکر حلقہ بگوش اسلام ہوئے۔ آپ نے یہ رسالہ تحریر فرمایا۔ جو اس جلد میں شائع کیا جارہا ہے۔
۱۳… فسخ بیعت خلیفہ قادیان: جناب محمد صادق قریشی صاحب قادیانی تھے۔ آپ نے مرزامحمود خلیفہ قادیان کے یار حاضر باش کی خدمات سرانجام دیں۔ مرزا محمود کے قابل اعتماد کا رکن ہونے کے حوالہ سے سیاسی، جماعتی وذاتی خدمات میں مرزامحمود کے ہر حکم کو بجالاتے رہے۔ اس قرب نے مرزامحمود کی گھناؤنی زندگی کو ان پر منکشف کر دیا۔ جس سے یہ قادیان کے گرو مرزامحمود کی بیعت سے علیحدہ ہوگئے۔ فسخ بیعت کے نام پر آپ نے مرزامحمود پر جو چارج شیٹ لگائی۔ اس پر مشتمل یہ رسالہ ہے۔
۱۴… ختم نبوت ازروئے آیات قرآنی واحادیث رسول حقانی واقوال مرزاقادیانی: مولانا نور گھر جاکی گوجرانوالہ کے رہائشی تھے۔ اہل حدیث مکتبہ فکر کے نامور علماء میں آپ کا شمار ہوتا تھا۔ آپ کا یہ رسالہ اس جلد میں شامل کیاگیا ہے۔
۱۵… بھیڑ کی صورت میں بھیڑیا، یعنی دیندار انجمن: حضرت مولانا مفتی رشید احمد لدھیانویؒ بانی جامعۃ الرشید کراچی ومؤلف احسن الفتاویٰ، وامام المجاہدین نے یہ کتاب مرتب فرمائی۔ دیندار انجمن کے بانی صدیق حیدرآباد دکن کا ایک قادیانی تھا۔ بعد میں خود بھی مدعی نبوت ووحی ہوکر پتہ نہیں کیا کچھ دعوے کئے۔ یہ انجمن دراصل قادیانی جماعت ہی کی ایک شاخ ہے۔ کراچی میں اس انجمن کے کچھ مبلغین نے اس کو زندہ کرنا چاہا۔ ان کی یہ یورش دیکھ کر حضرت مفتی رشید احمد لدھیانوی نے یہ کتاب مرتب فرمائی۔ جو سب سے پہلے مجلس تحفظ ختم نبوت کے زیراہتمام حضرت مفتی صاحبؒ نے شائع کرائی۔ آج اس جلد میں شائع کرنے پر بہت ہی خوشی ہورہی ہے۔ حضرت مفتی صاحبؒ سے فقیر کی یہ نسبت آخرت میں ذریعہ نجات کا وسیلہ بن جائے۔ وما ذالک علے اﷲ بعزیز! ۱۶… مسلمانوں کی تکفیر: جناب سعید قریشی صاحب کراچی کے باسی تھے۔ احرار سٹوڈینٹس یونین آپ نے قائم کی اور اس کے سیکرٹری جنرل بھی رہے۔ آپ نے یہ رسالہ مرتب کیا۔ جو اس جلد میں شامل کیاگیا ہے۔
۱۷… عقائد قادیانی منظوم: حضرت مولانا مشتاق احمد چرتھاولی بہت بڑے عالم دین اور درس نظامی کے ماہر ترین اساتذہ میں آپ کا شمار ہوتا تھا۔ آپ نے درس نظامی کی تدوین نو کی اور نصاب جدید مرتب کیا۔ اس میں کئی درسی کتابیں آپ کے رشحات قلم کی مرہون منت ہیں۔ جو آج بھی وفاق المدارس کے نصاب میں شامل ہیں۔ آپ نے مرزاقادیانی کی