مرزائی دجل وفریب کا تازہ شاہکار
بسم اﷲ الرحمن الرحیم!
نحمدہ ونصلی علیٰ رسولہ الکریم!
مخلصی، مکرمی! شیخ محمد احمد صاحب امیر جماعت ہائے احمدیہ ضلع لائل پور
السلام علیکم ورحمتہ اﷲ وبرکاتہ،
ایک مسودہ مطبوعہ اور کارڈ آپ کی خدمت میں بھیجے جارہے ہیں۔ یہ احرار کے پوسٹر کے جواب میں ہیں۔ احرار نے تین مطالبات کئے ہیں۔ جو پاکستان کے لئے سخت مضر اور فتنہ وفساد پیدا کرنے والے ہیں۔ اس لئے یہ ضروری ہے کہ ان مطبوعہ کارڈوں پر پاکستان کے ہمدرد لوگوں کے دستخط حاصل کئے جائیں۔ دستخط حاصل کرنے کے بعد یہ سب کارڈ نظارت ہذا میں بھیج دیں۔ یہ کارڈ عزت مآب وزیراعظم پاکستان اور عزت مآب وزیر اعلیٰ پنجاب کے نام پر ہیں۔ اس لئے ہر دو پر دستخط حاصل کرنے ہوںگے۔
اس بارہ میں چونکہ فوری تگ ودو کی ضرورت ہے۔ اس لئے براہ مہربانی تمام جماعتوں میں اس مطبوعہ مسودہ کو پھیلا کر ان کارڈوں پر احمدی اور غیراحمدی دوستوں کے دستخط حاصل کریں۔ غیراحمدی دوستوں کے دستخط زیادہ تعداد میں حاصل کئے جائیں۔ احتیاط سے بھیجیں ایسا نہ ہو کہ راستہ میں گم ہو جائیں۔
نوٹ: ہر کارڈ پر دس دستخط کروائے جائیں۔ والسلام!
800+600+600 ٹریکٹ فقط: عبدالرحیم درد، ناظر امور عامہ (ربوہ)
(روزنامہ آزاد لاہور مورخہ ۲۴؍جولائی ۱۹۵۲ئ)
ایک مرزائی کا خط لاہوری جماعت کے صدر کے نام
چیست یاران طریقت بعد ازیں تدبیر ما
مکرمی معظمی حضرت صاحب صدر صاحب احمدیہ انجمن اشاعت اسلام لاہور
السلام علیکم ورحمتہ اﷲ وبرکاتہ،
عید الفطر کے موقع پر مری میں بندہ نے آپ کی خدمت میں علماء سؤ کی شرارت کا ذکر کیا تھا تو آپ نے فرمایا تھا کہ اگر ہمیں اقلیت قرار دیا جائے تو ہمیں کچھ فکر نہیں ہے۔ اس بارے میں بندہ اپنے خیالات کے اظہار کی اجازت چاہتا ہے کہ اقلیت قرار دئیے جانے پر ہماری