حق سے اگر غرض ہے تو زیبا ہے کیا یہ بات
اسلام کا محاسبہ یوروپ سے ورگذر
(ڈاکٹرعلامہ محمد اقبالؒ)
مسیح موعود کے بعد خلیفۃ المسیح
’’حضرت مسیح موعود فرماتے ہیں۔ میں مہدی اور حکومت برطانیہ میری تلوار ہے… عراق، عرب، شام ہم ہر جگہ اپنی تلوار کی چمک دیکھنا چاہتے ہیں۔‘‘
(الفضل قادیان ج۶ نمبر۴۲، ص۹، مورخہ ۷؍دسمبر ۱۹۱۸ئ)
(مطلب صاف ہے کہ ممالک اسلامیہ انگریزوں کے غلام بن جائیں۔ جس طرح بھی ہو۔ مصنف)
مشترکہ فوائد
’’ہمارے فوائد اور گورنمنٹ (برطانیہ) کے فوائد متحد ہوگئے ہیں۔ جہاں یہ گورنمنٹ پھیلتی ہے۔ وہاں ہمارے لئے تبلیغ کا ایک اور میدان کھلتا ہے۔‘‘ (الفضل مورخہ ۱۹؍اکتوبر ۱۹۱۴ئ)
نرالہ تعلق
’’ایک بات جس کا آپ لوگوں تک پہنچانا ضروری ہے۔ اس وقت کہنی چاہتا ہوں وہ یہ ہے کہ سلسلہ احمدیہ کا گورنمنٹ سے جو تعلق ہے۔ وہ باقی تمام جماعتوں سے نرالا ہے۔ ہمارے حالات ہی اس قسم کے ہیں جو کہ گورنمنٹ اور ہمارے فوائد ایک ہوئے ہیں۔ گورنمنٹ برطانیہ کی ترقی کے ساتھ ساتھ ہمیں بھی قدم آگے بڑھانے کا موقعہ ملتا ہے۔‘‘(الفضل قادیان مورخہ ۲۷؍جولائی ۱۹۱۸ئ)
غیرانگریزی ممالک میں امداد
’’اگر ہم دیگر ممالک میں تبلیغ کے لئے جائیں تو وہاں بھی برٹش گورنمنٹ ہماری مدد کرتی ہے۔‘‘ (برکات خلافت ص۶۵)
روس میں انگریزی خدمات
’’روس میں اگرچہ میں تبلیغ کے لئے گیا تھا۔ لیکن چونکہ سلسلہ احمدیہ اور برٹش گورنمنٹ کے باہمی مفاد ایک دوسرے سے وابستہ ہیں۔ اس لئے جہاں میں اپنے سلسلہ کی تبلیغ کرتا ہوں۔