اپنے دفتر میں محفوظ رکھے گی۔‘‘ (تبلیغ رسالت ص۵، ج۸، مجموعہ اشتہارات ج۲ ص۲۲۷)
خدمات ومعاوضہ کا طالب
’’میں یقین رکھتا ہوں کہ ایک دن یہ گورنمنٹ عالیہ ضرور میری ان خدمات کی قدر کرے گی۔‘‘ (تبلیغ رسالت ص۶۹ج۶، اشتہار مورخہ ۱۸؍نومبر ۱۰۹۱ئ، مجموعہ اشتہارات ج۳ ص۴۴۶)
حرز سلطنت انگریزی
’’چونکہ خداتعالیٰ جانتا تھا کہ میرا اس گورنمنٹ کی پرامن سلطنت اور ظل حمایت میں دل خوش ہے اور اس کے لئے میں دعاء میں مشغول ہوں۔ کیونکہ میں اپنے کام کو نہ مکہ میں اچھی طرح چلا سکتا ہوں نہ مدینہ نہ روم نہ شام میں نہ ایران میں نہ کابل میں۔ مگر اس گورنمنٹ میں جس کے اقبال کے لئے دعا کرتا ہوں… غرض میں گورنمنٹ کے لئے بمنزلہ حرز سلطنت (تعویذ) ہوں۔‘‘ (تبلیغ رسالت ج۶ ص۶۹، مجموعہ اشتہارات ج۲ ص۳۷۰،۳۷۱)فنافی الگورنمنٹ انگریزی
’’سو مجھ سے پادریوں کے مقابل پر کچھ وقوع میں آیا۔ یہی ہے کہ حکمت عملی سے بعض وحشی مسلمانوں کو خوش کیاگیا اور میں دعویٰ سے کہتا ہوں کہ میں تمام مسلمانوں میں سے اوّل درجہ کا خیرخواہ گورنمنٹ انگریزی کا ہوں۔ کیونکہ مجھے تین باتوں نے خیرخواہی میں اوّل درجہ پر بنادیا ہے۔ (۱)والد مرحوم کے اثر نے۔ (۲)گورنمنٹ عالیہ کے احسانوں نے۔ (۳)خداتعالیٰ کے الہام نے۔‘‘ (ضمیمہ تریاق القلوب نمبر۳ مورخہ ۲۷؍ستمبر ۱۸۹۹ئ، مجموعہ اشتہارات ج۳ ص۱۴۲،۱۴۳)
گورنمنٹ انگریزی کے احسان جو درپردہ ہوںگے۔ ان کی تشریح پھر کی جائے گی۔ یہ بات سمجھنے کے قابل ہے کہ مرزاقادیانی نے اپنی خدمات کی قدر کی جو راس لگا رکھی ہے اور مسلمانوں اور اسلام کی جس شدومد سے مخالفت جاری کی اس کا صلہ اور سرفرازی پہ کچھ روشنی پڑتی ہے اور خداتعالیٰ کے الہام کا بھی کچھ کچھ پتہ چلتا ہے۔ ملاحظہ ہو:
روپیہ کا الہام
’’یاد رہے کہ اﷲتعالیٰ کی مجھ سے یہ عادت ہے کہ اکثر جو نقد روپیہ آنے والا ہو۔ یا اور چیزیں (تشریح نہیں ہے۔ مصنف) تحائف کے طور پر ہوں۔ ان کی خبر قبل از وقت بذریعہ الہام یا خواب کے مجھ کو دے دیتا ہے اور اس قسم کے نشانات پچاس ہزار سے کچھ زیادہ ہوںگے۔‘‘
(حقیقت الوحی ص۳۳۳، خزائن ج۲۲ ص۳۴۶)