گورنمنٹ برطانیہ کی وفادار فوج
’’بالخصوص وہ جماعت جو میرے ساتھ تعلق بیعت ومریدی رکھتی ہے۔ وہ ایک ایسی سچی، مخلص اور خیرخواہ اس گورنمنٹ کی بن گئی ہے… کہ اس کی نظیر دوسرے مسلمانوں میں نہیں پائی جاتی۔ وہ گورنمنٹ کے لئے ایک وفادار فوج ہے۔ جس کا ظاہر اور باطن گورنمنٹ برطانیہ کی خیرخواہی سے بھرا پڑا ہے۔‘‘ (تحفہ قیصریہ ص۱۲، خزائن ج۱۲ ص۲۶۴)
عزت کا طالب ’’اس عاجز کو وہ اعلیٰ درجہ کا اخلاص اور محبت اور جوش اطاعت حضور ملکہ معظمہ اور اس کے معزز افسروں کی نسبت حاصل ہے۔ جو میں ایسے الفاظ نہیں پاتا۔ جن میں اس اخلاص کا اندازہ بیان کر سکوں۔ اس سچی محبت اور اخلاص کی تحریک سے جشن شست سالہ جوبلی کی تقریب پر میں نے ایک رسالہ حضرت قیصرہ ہند دام اقبالہا کے ارسال کیا تھا اور مجھے قوی یقین تھا کہ اس کے جواب سے مجھے عزت دی جائے گی اور امید سے بڑھ کر میری سرفرازی کا موجب ہوگا۔‘‘ (ستارہ قیصریہ ص۳،۴، خزائن ج۱۵ ص۱۱۱،۱۱۲)
ملکہ معظمہ کا واسطہ
’’یہ مؤلف تاج عزت ملکہ معظمہ قیصرہ ہند دام اقبالہا کا واسطہ ڈال کر گورنمنٹ انگلشیہ کے اعلیٰ آفیسران اور معزز حکام سے باادب گذارش کرتا ہے کہ براہ غریب پروری وکرم گستری اس رسالہ کو اوّل سے آخر تک پڑھا جاوے یا سن لیا جاوے۔‘‘ (کشف الخطاء ص۲، خزائن ج۱۴ ص۱۷۹)
انگریزی گورنمنٹ پہ قربان
’’بلاشبہ ہمارا جان ومال گورنمنٹ انگریزی کی خیرخواہی میں فدا ہے اور ہوگا اور ہم غائبانہ اس کے اقبال کے دعاگو ہیں۔‘‘ (تبلیغ رسالت ج۴ ص۲۰، مجموعہ اشتہارات ج۲ ص۱۵۳)
گورنمنٹ انگریزی کا تعویذ وپناہ
’’میں اس گورنمنٹ کے لئے بطور ایک تعویذ کے ہوں اور بطور ایک پناہ کے جو آفتوں سے بچاوے۔‘‘ (نورالحق ص۳۳، خزائن ج۸ ص۴۵)
مسلمانوں کی جاسوسی
’’قرین مصلحت ہے کہ سرکار انگریزی کی خیرخواہی کے لئے ایسے نافہم مسلمانوں کے نام بھی نقشہ جات میں درج کئے جاویں۔ جو درپردہ اپنے دلوں میں برٹش انڈیا کو دارالحرب قرار دیتے ہیں… ہم امید رکھتے ہیں کہ ہماری گورنمنٹ حکیم مزاج بھی ان نقشوں کو ملکی راز کی طرح