نے دفعہ مرض کے لئے اپنے الہام کے ذریعہ دوائیں بتلائیں۔ میں نے کشفی طور پر دیکھا کہ ایک فرشتہ وہ دوائیں میرے منہ میں ڈال رہا ہے۔ چنانچہ وہ دوا میں نے تیار کی… میں اس زمانہ میں اپنی کمزوری کی وجہ سے ایک بچہ کی طرح تھا۔ اب پھر میں اپنے تئیں خدا داد طاقت میں پچاس مردوں کے قائم مقام دیکھا۔‘‘ (تریاق القلوب ص۷۵،۷۶، خزائن ج۱۵ ص۲۰۳،۲۰۴)
کمزوری مردمی کی وجوہات
’’اﷲ بہتر جانتا ہے کہ مجھے کبھی اولاد کی خواہش نہیں ہوئی۔ حالانکہ خداتعالیٰ نے پندرہ یا سولہ برس کی عمر کے درمیان اولاد دے دی تھی۔ یہ سلطان احمد اور فضل احمد اسی عمر میں پیدا ہوگئے تھے۔‘‘ (اخبار الحکم قادیان ج۵ نمبر۳۵ ص۱۱، مورخہ ۲۴؍ستمبر ۱۹۰۱ئ)مرض ہیضہ
’’میر صاحب! مجھے وبائی ہیضہ ہوگیا ہے۔‘‘ (حیات ناصر ص۱۴)
مرض دق (مراق)
مرزاقادیانی فرماتے تھے کہ: ’’مجھے مراق کی بیماری ہے۔‘‘ (ملفوظات ج۸ ص۴۴۵)
خارجی مراق
’’مراق کا مرض حضرت صاحب (مرزاغلام احمد قادیانی) کو موروثی نہ تھا۔ بلکہ یہ خارجی اثرات کے ماتحت پیدا ہوا تھا۔‘‘ (ماہنامہ ریویو قادیان ج۲۵ نمبر۸ ص۱۰، اگست ۱۹۲۶ئ)
مراقی بیوی
’’میری بیوی کو بھی مراق ہے۔‘‘ (اخبار الحکم قادیان ج۵ نمبر۲۹، ص۱۴، اگست ۱۹۰۱ئ)
مراقی بیٹا
’’حضرت خلیفۃ المسیح الثانی (میاں محمود) نے فرمایا کہ مجھے بھی مراق ہے۔‘‘
(ماہنامہ ریویو آف ریلیجنز قادیان ج۲۵ نمبر۸ ص۶، ماہ اگست ۱۹۲۶ئ)
مرض سل
’’بیان کیا مجھ سے حضرت والدہ صاحبہ نے کہ تمہارے دادا کی زندگی میں حضرت صاحب (مرزاغلام احمد قادیانی) کو سل ہوگئی۔ حتیٰ کہ زندگی سے ناامیدی ہوگئی۔‘‘
(سیرت المہدی ج۱ ص۵۵ روایت ۶۶)