یہی ہے کذاب ومفتری معنوی اور ملعون خانماں میں
غلام احمد اگر ہے مسلم تو کوئی کافر نہیں جہاں میں
(۱۱)
میں سید ولد آدمیت مگر مجھے فخر کچھ نہیں ہے
وہ سرور کائنات ہے اور اسی کی خاطر فلک زمیں ہے
وہ آیہ خاتم النبیین اس کی تخصیص بہترین ہے
خدا نے بعد اپنے دی فضیلت اسے وہ رحمت للعالمیں ہے
جو شان اس کی نہ سمجھے کیونکر وہ آئے گا اس کے سائباں میں
غلام احمد اگر ہے مسلم تو کوئی کافر نہیں جہاں میں(۱۲)
کجا وہ احمد امیر سب کا، حبیب رب کا، مکیں عرب کا
کہاں یہ قیدی جو قیدیاں کا غلام پسر غلام زادہ
غلام موصوف لغوی احمد صفت ہے لغوی نہیں اضافہ
یہ ترجمہ ہے غلام تعریف کردہ برطانیہ شہی کا
معاند حق ہے ضد احرار ہے غلامان وقیدیاں میں
غلام احمد اگر ہے مسلم تو کوئی کافر نہیں جہاں میں
(۱۳)
خدا کی حمد و ثنا میں کٹ جاتی عمر ساری ہے انبیاء کی
خدا کے بندوں مجاہدوں کی ملائکہ اور اولیاء کی
جو پاک ہر ایک عیب سے ہے بھلا رجولیت اس خدا کی
تف اے ظلوم وجہول وابتر یہی علامت ہے اتقاء کی؟
یہی خرافات روز محشر دکھائے گا اپنی داستاں میں
غلام احمد اگر ہے مسلم تو کوئی کافر نہیں جہاں میں