مرکب اسلام کی عمارت میں جن کی قربانی اور دم خم
جہاد و تبلیغ سے کیا ہے جنہوں نے اونچا ہلالی پرچم
ملے گی کیونکر ہدایت ان کو جو آئیں شیطان کی دکاں میں
غلام احمد اگر ہے مسلم تو کوئی کافر نہیں جہاں میں
(۸)
خبر بھی ہے کچھ؟ جو انبیاء تھے وہ گلشن دیں کے باغباں تھے
وہ کلمۂ حق کے پاسباں تھے خدا کی باتوں کے رازداں تھے
زباں پہ جن کی تھا حق اترتا جہاد و ایماں کی داستاں تھےانہی کی کرتا ہے موشگافی جو غیب وحاضر کے نکتہ داں تھے
انہی پہ اس کی زباں درازی کہ جن کا چرچا ہے آسماں میں
غلام اگر ہے مسلم تو کوئی کافر نہیں جہاں میں
(۹)
وہ ابن مریم کہ جس کی تعریف سے ہے لبریز پاک قرآں
وہ جس کی عصمت کی دے رہا ہے گواہی اب تک خدائے یزداں
مدد تھی روح القدس کی جس کو جو آسماں پر ہے زندہ تاباں
نبیؐ کے روضہ کا مستحق ہے وہ بازو اسلام کا ہے دایاں
ہے مرقد عیسیٰ خالی اب تک پڑا ہے دجال مرد گاں میں
غلام احمد اگر ہے مسلم تو کوئی کافر نہیں جہاں میں
(۱۰)
نساء عالم میں چیدہ بی بی خدا کی وہ برگزیدہ مریم
مطہرہ جس کو بولا رب نے نہ دیکھا تھا جس نے غیرمحرم
خدا نے پھونکی تھی روح جس میں بشکل روح مسیح اعظم
وہ خاندان نبوت آرا ہوئے ہیں جس میں رسول پیہم