(۱۴)
تمہی بتاؤ کہ گالیاں دینا کس کی تہذیب میں روا ہے؟
نبیؐ تھے اخلاق کے مجسم یہی تو ممتاز اک ادا ہے
کبھی نبی نے کسی طبیعت پہ ایسا بدتر ستم کیا ہے؟
کہاں خدا نے نہ ماننے والوں کو خنازیر و سگ کہا ہے؟
تھی جتنی ہرزہ سرائی ممکن وہ کر گیا ہے نجس زباں میں
غلام احمد اگر ہے مسلم تو کوئی کافر نہیں جہاں میں
(۱۵)
جن الجھنوں سے چھڑانے آتا ہے کوئی ہادی کسی وطن کو
ان الجھنوں میں پھنسانے آیا یہ الٹا مکار روح و تن کوکبھی خدا ہے کبھی نبی ہے کبھی مجدد سنا سخن کو؟
عجب تضاد اس کے دعوؤں میں ہے بنایا پرخار ہے چمن کو
ہے فرق دونوں گروہوں میں اس کے جتنا فرق ارض و آسماں میں
غلام احمد اگر ہے مسلم تو کوئی کافر نہیں جہاں میں
(۱۶)
لباس تلبیس و جام ابلیس شیطنت کی پیمبری ہے
تملق و ذلت و غلامی رذالت وکذب و زرگری ہے
فرنگ یاری فریب و مکر و ضلالت و کفر و آہ وزی ہے
نبوت اس کی کتب فروشی جماعت اس کی وہ مشتری ہے
ہے سامریت طریق اس کا ہیں دھوکہ باز اس کے کارواں میں
غلام احمد اگر ہے مسلم تو کوئی کافر نہیں جہاں میں
(۱۷)
کبھی سنا ہے یسوع فرضی کہ ماں نے فرضی کبھی جنا ہے؟
کسی مؤرخ نے اپنی تاریخ میں یہ فرضی نبی لکھا ہے؟