کیوں پردہ ڈالتے ہیں۔ ان کی مختصر بیماریاں ملاحظہ ہوں۔
دو مرض
’’مجھے دو مرض دامنگیر ہیں۔ ایک جسم کے اوپر کے حصہ میں کہ سردرد اور دوران سر… اور دوسرے جسم کے نیچے کے حصہ میں پیشاب کثرت سے آنا اور اکثر دست آتے رہنا۔ یہ دونوں بیماریاں تقریباً تیس برس سے ہیں۔‘‘ (نسیم دعوت ص۷۰، خزائن ج۱۹ ص۴۳۵)
قیس جنگل میں اکیلا ہے مجھے جانے دوخوب گذرے گی جو مل بیٹھیں گے دیوانے دو
سوسو دفعہ پیشاب
’’میں ایک دائم المرض آدمی ہوں… درد اور دوران سر اور کمی خواب اور تشنج دل کی بیماری دورہ کے ساتھ آتی ہے… اور دوسری ذیابیطس جو ایک مدت سے دامنگیر ہے اور بسا اوقات سو سو دفعہ رات کو یا دن کو پیشاب آتا ہے۔‘‘ (اربعین نمبر۴ ص۴،۵، خزائن ج۱۷ ص۴۷۰،۴۷۱)
حالت مردمی کالعدم
’’میرا دل ودماغ اور جسم نہایت کمزور تھا اور علاوہ ذیابیطس اور دوران سر اور تشنج قلب کے دق کی بیماری کا اثر بکلی دور نہ ہوا تھا۔ میری حالت مردمی کالعدم تھی۔‘‘
(نزول مسیح ص۲۰۹ حاشیہ، خزائن ج۱۸ ص۵۸۷)
نامرد
’’جب میں نے نئی شادی کی تھی تو مدت تک مجھے یقین رہا کہ میں نامرد ہوں۔‘‘
(مکتوبات احمدیہ ج۵ نمبر۲ ص۲۱)
اسی طرح ایک اور خط میں لکھا: ’’ایک مرض مجھے نہایت خوفناک تھی کہ صحبت کے وقت لیٹنے کی حالت میں نعوظ بکلی جاتا رہتا تھا۔‘‘ (مکتوبات ج۵ نمبر۲ ص۱۴)
نامردی کیسے دور ہوئی
’’ایک ابتلاء مجھے شادی کے وقت پہ پیش آیا کہ بباعث اس کے میرا دل اور دماغ سخت کمزور تھا اور میں بہت سی امراض کا نشانہ رہ چکا تھا… اس لئے میری حالت مردمی کالعدم تھی… اور پیرانہ سالی کے رنگ میں میری زندگی تھی۔ اس لئے میری اس شادی پر میرے بعض دوستوں نے افسوس کیا… غرض اس ابتلاء کے وقت میں نے جناب الٰہی میں دعا کی اور مجھے اس