ہر مرزائی صحابہ ہے ’’جو میری جماعت میں داخل ہوا۔ وہ درحقیقت میرے سردار، خاتم النبیین کے صحابہ میں داخل ہوا۔‘‘ (خطبہ الہامیہ ص۲۷۱، خزائن ج۱۶ ص۲۵۸)
شیشہ مے بغل میں پنہاں ہے
لب پہ دعویٰ ہے پارسائی کا
آمد مسیح
’’جب مسیح علیہ السلام دوبارہ اس دنیا میں تشریف لائیں گے تو ان کے ہاتھ سے جمیع آفاق واقطار میں اسلام پھیل جائے گا۔‘‘ (براہین احمدیہ ص۴۹۹، خزائن ج۱ ص۵۹۳)
’’ایسے زمانے میں صور پھونک کر تمام قوموں کو دین اسلام پہ جمع کیا جائے گا۔‘‘
(شہادت القرآن ص۱۰۱، خزائن ج۶ ص۳۱۲)
مسیح کا نزول
’’اس پر اتفاق ہوگیا ہے کہ مسیح کے نزول کے وقت اسلام دنیا پر کثرت سے پھیل جائے گا اور ملل باطلہ ہلاک ہو جائیں گے اور راست بازی ترقی کرے گی۔‘‘
(ایام الصلح ص۱۳۷، خزائن ج۱۴ ص۳۸۱)
نہ رام چندر نہ کرشن نہ عیسیٰ علیہ السلام
’’مسیح موعود آگیا ہے اور وہ وقت آنا ہے۔ بلکہ قریب ہے کہ زمین پر نہ رام چند پوجا جائے گا نہ کرشن نہ عیسیٰ علیہ السلام۔‘‘ (شہادت القرآن ص۸۵، خزائن ج۶ ص۳۸۱)
اوّلین فرض مسیح
’’مسیح موعود کا اوّلین فرض استیصال فتن دجالیہ ہوگا۔‘‘ (ایام الصلح ص۱۶۹، خزائن ج۱۴ ص۴۱۷)
اسلام کی حمایت
’’اگر میں نے اسلام کی حمایت میں وہ کام جو مسیح موعود کو کرنا چاہئے تھا۔ نہ کردکھایا اور میں یونہی مرگیا تو سب گواہ رہیں کہ میں جھوٹا ہوں۔‘‘ (اخبار البدر قادیان مورخہ ۱۹؍جولائی ۱۹۰۲ئ)
ناظرین! مسیح کے متعلق ان حوالہ جات کو پڑھ کر اندازہ لگائیں کہ مسیح کا کام تمام قوموں کو اسلام پہ اکٹھا کرنا ہے اور آمد کے بعد نہ ہندو رہنے چاہئیں نہ عیسائی۔ بلکہ قوموں کی تفریق بھی نہ رہے گی۔ مگر خود اپنے فرقہ جدیدہ کو چلانے کے لئے مسلمانوں میں ہی میں مستقل تفریق