محمد رسول اﷲ کا مفہوم ’’حضرت مسیح موعود کی بعثت کے بعد محمد رسول اﷲ کے مفہوم میں ایک اور نبی کی زیادتی ہوگئی ہے۔‘‘ (کلمتہ الفصل ص۱۵۸)
فرقہ احمدیہ کا عقیدہ
سرمۂ چشم تیری خاک قدم بنواتے
غوث الاعظم شہ جیلاں رسول قدنی
پہلی بعثت میں محمدؐ ہے تو احمدؐ ہے
تجھ پہ پھر اترا ہے قرآن رسول قدنی
(اخبار الفضل ج۱۰ نمبر۳۰ ص۱،۲، مورخہ ۱۶؍اکتوبر ۱۹۲۲ئ)
محمدؐ پھر اتر آئے ہیں ہم میں
اور آگے سے ہیں بڑھ کر اپنی شان میں
محمد دیکھنے ہوں جس نے اکمل
غلام احمد کو دیکھے قادیاں میں
(اخبار بدر قادیان ج۲ نمبر۴۳ ص۱۴، مورخہ ۲۵؍اکتوبر ۱۹۰۶ئ)
مسیح موعود خود محمد رسول اﷲ ہے
’’مسیح موعود خود محمد رسول اﷲ ہے جو اشاعت اسلام کے لئے دوبارہ دنیا میں تشریف لائے۔‘‘ (کلمتہ الفصل ص۱۵۸)
ہمارا جلسہ حج ہے
’’ہمارا سالانہ جلسہ ایک قسم کا ظلی حج ہے۔‘‘
(اخبار الفضل قادیان ج۲۰ نمبر۶۶ ص۵، مورخہ یکم؍دسمبر ۱۹۳۲ئ)
قادیان مکہ مدینہ
’’میں تمہیں سچ سچ کہتا ہوں کہ اﷲتعالیٰ نے مجھے بتایا ہے کہ قادیان کی زمین بابرکت ہے اور یہاں مکہ مکرمہ، مدینہ منورہ والی برکات نازل ہوتی رہتی ہیں۔‘‘
(الفضل قادیان ج۲۰ نمبر۷۰ ص۱، مورخہ ۱۱؍دسمبر ۱۹۳۲ئ)