غیراحمدی کفار ہیں
سوال… کیا کسی شخص کی وفات پر جو سلسلہ احمدیہ میں داخل نہ ہو۔ یہ کہنا جائز ہے کہ خدا مرحوم کو جنت نصیب کرے اور مغفرت کرے۔
جواب… ’’غیراحمدیوں کا کفر بینّات سے ثابت ہے اور کفار کے لئے دعائے مغفرت جائز نہیں۔‘‘ (فتویٰ مفتی سرور شاہ، مفتی فرقہ احمدیہ قادیان، اخبار الفضل مورخہ ۷؍فروری ۱۹۲۱ئ)
فتویٰ عام
’’جو شخص مرزاقادیانی کا انکار کرتا ہے۔ وہ دائرہ اسلام سے خارج ہے۔ اس کے لئے دعائے مغفرت جائز نہیں۔‘‘ (الفضل قادیان ج۹ نمبر۳۰ ص۳، مورخہ ۱۷؍اکتوبر ۱۹۲۱ئ)
تو پھر جنازہ کیسا
’’حضرت مسیح موعود (مرزاغلام احمد قادیانی) نے صاف حکم دیا ہے کہ غیراحمدیوں کے ساتھ کوئی تعلقات ان کی غمی اور شادی کے معاملات میں نہ ہوں۔ جب کہ ان کے غم میں ہم نے شامل ہی نہیں ہونا۔ تو پھر جنازہ کیسا؟‘‘ (اخبار الفضل مورخہ ۱۶؍جون ۱۹۱۶ئ)
کامل علیحدگی
’’کیا غیراحمدیوں کے ساتھ سیدنا حضرت مسیح موعود (مرزاقادیانی) کا عمل درعمل کسی پر مخفی ہے۔ آپ اپنی ساری زندگی میں غیروں (مسلمانوں) کی کسی انجمن کے ممبر بنے۔ نہ ان میں سے کسی کو اپنی انجمن کا ممبر بنایا۔ نہ کبھی ان کو چندہ دیا نہ کبھی ان سے چندہ مانگا۔
(کشف الاختلاف ص۴۲، سرور قادیانی)
(یہ جدا بات ہے کہ مرزاغلام احمد قادیانی نے اسلام کے نام پر ہزاروں مسلمانوں سے چندہ لیا اور چندہ مانگتے رہے) (مجموعہ اشتہارات ج۱ ص۳۴)
مسلم لیگ کی مخالفت
’’ہمیں یاد ہے کہ مسلمانوں کے مصلح حقیقی اور دنیا کے سچے ہادی حضرت مسیح موعود مہدی آخر الزمان (مرزاقادیانی) کے حضور جب اس مسلم لیگ کا ذکر آیا تو حضور نے اس کی نسبت ناپسندیدگی ظاہر فرمائی۔ پس کیا کوئی ایسا کام جسے خدا کا برگزیدہ نامور ناپسند فرمائے۔ مسلمانوں کے حق میں سازگار وبابرکت ہوسکتا ہے۔ ہرگز نہیں! اب بھی اگر مسلمانوں کو اپنی حقیقی نفع وضرر کی کچھ فکر ہے تو ایسے فضول مشاغل سے باز