ہیں کہ ہماری انجمن میں آپ صاحبان شریک ہوں۔ مگر باوجود مولانا عبدالکریم (مرید مرزاغلام احمد قادیانی) کی کوشش کے حضور (مرزاغلام احمد قادیانی) نے انکار فرمایا۔‘‘ (کشف اختلاف ص۴۲)
خطرناک عقائد
’’کل مسلمان جو حضرت مسیح موعود کی بیعت میں شامل نہیں ہوئے۔ خواہ انہوں نے حضرت مسیح موعود (مرزاغلام احمد قادیانی) کا نام بھی نہیں سنا۔ وہ کافر اور دائرہ اسلام سے خارج ہیں۔ میں یہ تسلیم کرتا ہوں کہ یہ میرے عقائد ہیں۔‘‘ (آئینہ صداقت ص۳۵)
ہندو یا عیسائی
’’جو شخص غیراحمدیوں کو رشتہ دیتا ہے۔ وہ یقینا حضرت مسیح موعود کو نہیں سمجھتا اور نہ یہ جانتا ہے کہ احمدیت کیا چیز ہے۔ کیا ہے کوئی غیراحمدیوں میں ایسا بے دین ہے جو کسی ہندو یا عیسائی کو لڑکی دے۔ ان لوگوں کو تم کافر کہتے ہو۔ مگر تم (فرقہ احمدیہ) سے کافر اچھے رہے کہ کافر ہوکر بھی کسی کافر کو لڑکی نہیں دیتے۔ مگر تم احمدی کہلا کر کافر کو دیتے ہو۔‘‘ (کتاب ملائکتہ اﷲ ص۴۶)
غیراحمدی کا بچہ بھی کافر ہے
’’غیر احمدی تو حضرت مسیح موعود (مرزاغلام احمد قادیانی) کے منکر ہوئے۔ اس لئے ان کا جنازہ نہیں پڑھنا چاہئے۔ لیکن اگر کسی غیراحمدی کا چھوٹا بچہ فوت ہو جائے تو اس کا جنازہ کیوں نہ پڑھا جائے؟ وہ تو حضرت مسیح موعود کا منکر نہیں؟ میں سوال کرنے والے سے پوچھتا ہوں کہ اگر یہ درست ہے تو پھر ہندوؤں اور عیسائیوں کے بچوں کا جنازہ کیوں نہیں پڑھا جاتا۔‘‘
(انوار خلافت ص۹۳، مصنفہ مرزامحمود قادیانی)
شرعی نبی
’’مولوی صاحب (مولوی نورالدین خلیفہ اوّل مرزاقادیانی) فرماتے تھے کہ یہ تو نبوت کی بات ہے۔ میرا ایمان ہے کہ اگر حضرت مسیح موعود (مرزاغلام احمد قادیانی) صاحب شریعت نبی ہونے کا دعویٰ کریں اور قرآنی شریعت کو منسوخ قرار دیں پھر تو بھی مجھے (مرزاغلام احمد قادیانی کو) ماننے سے انکار نہ ہو۔‘‘ (سیرت المہدی حصہ اوّل ص۹۹، روایت نمبر۱۰۹)سچ مسئلہ
’’اگر خدا کا کلام سچ ہے تو مرزاقادیانی کو مانے بغیر نجات نہیں ہوسکتی۔‘‘
(بیان نوردین کلمہ الفصل ص۱۴۹)