۸…ہر مسلمان ہر امکانی کوشش کر کے حکومت کے کانوں تک یہ مطالبہ پہنچائے کہ وہ ان کو غیرمسلم قرار دینے کا فیصلہ کرے۔ کیونکہ یہ دراصل قادیانیوں ہی کی ایک شاخ ہے اور نفاق کی وجہ سے قادیانیوں سے بھی زیادہ خطرناک ہے۔ حکومت پاکستان کے موجودہ قانون کے لحاظ سے ان کا وہی حکم ہونا چاہئے۔ جو مرزائیوں کے دونوں فرقوں (قادیانی اور لاہوری) کا ہے۔
۹…
اس کتاب کے اقتباسات کو الگ شائع کر کے مساجد بلکہ دفاتر اور اسکولوں میں بھی تقسیم کیا جائے۔
۱۰…
کوئی کاتب ان کی کتابیں نہ لکھے اور پریس والوں سے بھی اپیل ہے کہ وہ سرکار دوعالمﷺ کی نبوت پر ڈاکہ زنی کرنے والے اس کافر ومرتد گروہ کی کتابیں چھاپ کر اپنی عاقبت برباد نہ کریں۔ اس کے عوض دنیا میں اگرچہ تھوڑی بہت رقم مل جائے گی۔ مگر آخرت میں اﷲ کا عذاب اس سے کئی گناہ زیادہ ہے۔ ’’والعذاب الاخرۃ اکبر‘‘ دعا ہے کہ اﷲتعالیٰ تمام مسلمانوں کو ان معروضات پر عمل کی توفیق عطاء فرمائیں۔ آمین! ’’وما ذلک علیٰ اﷲ بعزیز‘‘
دیندار انجمن کا خیرخواہ: احتشام الحق آسیا آبادی
بسم اﷲ الرحمن الرحیم!
الحمد ﷲ وکفٰی والصلوٰۃ والسلام علیٰ عبادہ الذی اصطفٰی اما بعد ربنا لا تزغ قلوبنا بعد اذہدیتنا وہب لنا من لدنک رحمۃ انک انت الوہاب!
کسی مذہب، ملت یا مستحکم قانون کو دو طرح کے خطرات کا سامنا ہوتا ہے۔ جب مخالفین کسی نظریہ کو ناکام بنانا چاہتے ہیں تو وہ اپنے طور پر ہزاروں بلکہ لاکھوں حربے استعمال کریں۔ مگر سب کا حاصل اندرونی سازش اور بیرونی یلغار ہے اور بس کوئی مذہب یا نظریہ یا کسی بھی مملکت کا ایسا وجود نہ آیا ہے، نہ آئے گا کہ اس کے خلاف کوئی سازش میں لگا ہوا نہ ہو اور عادۃ اﷲ بھی یہی ہے کہ اسی تقابل کے میدان میں آکر کھرے کھوٹے کا پتہ چلتا ہے۔
عام طور پر کسی نظریہ کو فیل کرنے کے لئے ابتدائً خارجی وسائل بروئے کار لائے جاتے ہیں اور جب ان سے ناامیدی ہو جاتی ہے تو اندرونی طور پر ایسے لوگ تیار کئے جاتے ہیں۔ جو اس