، اندر جیونی، میرا صابر، چراغ دیر، سلطان نصرالدولہ، کروناتھ، یامنصور، یوسف، بابا صدیق، فنافی الرسول، مظہر اﷲ، محمدﷺ کی بعثت ثانی، بروز محمد، قاضی حشر، حوض کوثر کا قاسم، آخرین کا سردار، فقیر فنافی الرسول، رحمتہ اللعالمین، اﷲ، انبیاء کے سردار وغیرہ۔ ناظرین! یہ وہ القاب ودعاوی ہیں جنہیں عام طور پر چن بسویشور اپنی ہوس جاہ کو پورا کرنے کے لئے استعمال کرتے ہیں۔ ان کے علاوہ اپنے لئے اعزاز واکرام کے اور عنوان بھی متعدد واقع میں استعمال کئے ہیں۔ جو درحقیقت اعزاز واکرام نہیں بلکہ ان کی روسیاہی اور جہنم کا ایندھن بننے کے موجب ہیں۔ نیز ان کا یہ کہنا کہ جہنم بے کارخانہ ہے۔ قیامت کے روز اﷲتعالیٰ ایک غیرمسلم یعنی چن بسویشور کی شکل میں آئیں گے۔ قرآن مجھ پر دوبارہ نازل ہوا اور اس قسم کے ہزاروں خرافات زیر نظر رسالہ میں حوالہ کے ساتھ لکھے گئے ہیں۔ تاہم یہ سرسری مطالعہ کا نتیجہ ہیں۔ ورنہ ان کی کتابوں میں مندرجہ خرافات کے مقابلہ میں یہ مشتے نمونہ از خروار سے بھی کم ہیں۔
اس کتاب کے پڑھنے والوں بلکہ تمام مسلمانوں سے میری یہ اپیل ہے اور سرکار دوعالمﷺ کے شیدائیوں کے دل کی یہ آواز ہے کہ:
۱…
اس کتاب کو شروع سے آخر تک غور سے پڑھیں۔
۲…
کتاب کو پڑھ کر اپنی الماری کی زینت نہ بنائیں۔ بلکہ کسی اور مسلمان کو پڑھنے کے لئے دے دیں۔
۳…
خود کتاب پڑھنے پر اکتفاء نہ کریں۔ بلکہ اس فتنہ کو ختم کرنے کی بھرپور جدوجہد کریں۔
۴…
نیز اس فتنہ سے تمام مسلمانوں کو باخبر رکھنے کی سعی وکوشش کریں۔ آپ کے جو دوست آپ سے دور ہیں۔ ان کو اس فتنہ سے بذریعہ خط وکتابت مطلع کریں۔ ان کے عزائم اور دعاوی سے ان کو مطلع کریں۔ تاکہ وہ ان کی خفیہ سازشوں کے جال میں نہ پھنسیں۔
۵…
یہ کوشش رہے کہ مسلمانوں کا کوئی گھرانہ ایسا نہ رہے جو ان کے فتنوں سے باخبر نہ ہو۔
۶…
مصنف کی طرف سے اس کتاب کے چھاپنے کی ہر ایک کو اجازت ہے۔ نیز اسے رسائل واخبارات والے حضرات اس کتاب کو بعینہ قسط وار یا اس کے اقتباسات شائع کریں۔
۷…
اہل ثروت حضرات اس کتاب کے مزید نسخے حاصل کر کے دوسرے لوگوں تک پہنچانے کی کوشش کریں۔