کا قائل ہوں اور قبلہ کی طرف نماز پڑھتا ہوں اور نبوت کا مدعی نہیں۔ بلکہ ایسے مدعی کو دائرہ اسلام سے خارج سمجھتا ہوں۔‘‘ (آسمانی فیصلہ ص۳، خزائن ج۴ ص۳۱۳)
اس عبارت کا مطلب صاف ہے کہ جو شخص مرزاقادیانی کو نبی بنانے کی کوشش کرتا ہے۔ وہ حقیقت میں مرزاقادیانی کا دشمن اور ان کو اسلام سے خارج کرنا چاہتا ہے۔مدعی نبوت کافر اور اسلام سے خارج ہے
۲۵… ’’وماکان لی ان ادعی النبوۃ واخرج من الاسلام والھق بقوم الکافرین‘‘ اور میرا کیا حق ہے کہ میں نبوت کا دعویٰ کروں اور اسلام سے خارج ہو جاؤں اور کافروں سے جا ملوں۔ (حمامتہ البشریٰ ص۷۹، خزائن ج۷ ص۲۹۷)
مدعی نبوت مسلمان نہیں
۲۶… ’’فکیف ادعی النبوۃ وانا من المسلمین‘‘ یہ کیونکر ممکن ہے کہ میں مسلمان ہوکر نبوت کا دعویٰ کروں۔ کیونکہ نبوت کا دعویٰ کرنے والا مسلمان نہیں رہ سکتا۔
(حمامتہ البشریٰ ص۷۹، خزائن ج۷ ص۲۹۷)
مدعی نبوت بدبخت مفتری اور قرآن کا منکر ہے
۲۷… ’’کیا ایسا بدبخت مفتری جو خود رسالت اور نبوت کا دعویٰ کرتا ہے۔ قرآن شریف پر ایمان رکھ سکتا ہے اور کیا وہ شخص جو قرآن شریف پر ایمان رکھتا ہے اور آیت ’’ولکن رسول اﷲ وخاتم النبیین‘‘ کو خدا کا کلام یقین رکھتا ہے وہ کہہ سکتا ہے کہ میں بھی آنحضرتﷺ کے بعد رسول اور نبی ہوں۔‘‘ (ضمیمہ انجام آتھم ص۲۷ حاشیہ، خزائن ج۱۱ ص۲۷)
مدعی نبوت اسلام سے باہر ہے
۲۸… ’’اور اسلام کا اعتقاد ہے کہ ہمارے نبیﷺ کے بعد کوئی نبی نہیں آئے گا۔‘‘ (کشف راز حقیقت ص۱۶، خزائن ج۱۴ ص۱۶۸)
مدعی نبوت لعنتی ہے
۲۹… ’’ان پر (یعنی مولوی غلام دستگیر پر) واضح رہے کہ ہم بھی (آپ کی طرح) نبوت کے مدعی پر لعنت بھیجتے ہیں اور ’’لا الہ الا اﷲ محمد رسول اﷲ‘‘ کے قائل ہیں اور آنحضرتﷺ کے ختم نبوت پر ایمان رکھتے ہیں۔‘‘ (مجموعہ اشتہارات ج۲ ص۲۹۷)