مجھ کو نبی کہنے والے دجال ہیں
۲۲… ’’ویقولون ان ہذا الرجل لا یؤمن بالملائکۃ ونزولہم وصعودہم ویحسب الشمس والقمر والنجوم اجسام الملائکۃ ولا یعتقد بان محمداﷺ خاتم الانبیاء ومنتہی المرسلین لا نبی بعدہ وھو خاتم النبیین۰ فہذا کلہا مفتریات وتحریفات سبحان ربی ماتکلمت مثل ہذا ان ھو الا کذب واﷲ یعلم انہم من الدجالین‘‘ اور کہتے ہیں کہ یہ شخص ملائکہ اور ان کے نزول وصعود کو نہیں مانتتا اور شمس اور قمر اور تاروں کو فرشتوں کے اجسام مانتا ہے اور محمدﷺ کو خاتم الانبیاء نہیں مانتا۔ حالانکہ ان کے بعد کوئی نہیں آسکتا اور وہی خاتم الانبیاء ہیں۔ پس یہ سب مفتریات اور تحریفات ہیں۔ پاک ذات ہے میرا رب میں نے ایسی کوئی بات نہیں کہی اور یہ سراسر جھوٹ اور کذب ہے اور اﷲ جانتا ہے کہ یہ لوگ (آنحضرتﷺ کے بعد کسی کو نبی ماننے والے) دجال ہیں۔
(حمامتہ البشریٰ ص۹، خزائن ج۷ ص۱۸۵)
مدعی نبوت کاذب اور کافر ہے
۲۳… مرزاقادیانی فرماتے ہیں۔ ’’اس عاجز نے سنا ہے کہ اس شہر (دہلی) کے بعض اکابر علماء میری نسبت یہ الزام مشہور کرتے ہیں کہ یہ شخص نبوت کا مدعی ملائکہ کا منکر بہشت دوزخ کا انکاری اور الہامی وجود جبرائیل اور لیلتہ القدر اور معجزات نبوی سے بکلی منکر ہے۔
لہٰذا میں اظہارً للحق عام وخاص اور تمام بزرگوں کی خدمت میں گذارش کرتا ہوں کہ یہ الزام سراسر افتراء ہے۔ میں نہ نبوت کا مدعی ہوں اور نہ معجزات اور ملائکہ اور لیلتہ القدر وغیرہ سے منکر۔ بلکہ میں ان تمام امور کا قائل ہوں جو اسلامی عقائد میں داخل ہیں اور جیسا کہ سنت جماعت کا عقیدہ ہے۔ ان سب باتوں کو مانتا ہوں جو قرآن اور حدیث کی رو سے مسلم الثبوت ہیں اور سیدنا ومولانا حضرت محمد مصطفیٰﷺ ختم المرسلین کے بعد کسی دوسرے مدعی نبوت اور رسالت کو کاذب اور کافر جانتا ہوں۔ میرا یقین ہے کہ وحی رسالت حضرت آدم صفی اﷲ سے شروع ہوئی اور جناب رسول اﷲﷺ پر ختم ہوگئی۔‘‘ (مجموعہ اشتہارات ج۱ ص۲۳۰)
مدعی نبوت دائرہ اسلام سے خارج ہے
۲۴… ’’اور خداتعالیٰ جانتا ہے کہ میں مسلمان ہوں اور ان سب عقائد پر ایمان رکھتا ہوں جو اہل سنت والجماعت مانتے ہیں اور کلمہ طیبہ ’’لا الہ الا اﷲ محمد رسول اﷲ‘‘