رسالت نہ ہو۔‘‘ (ازالہ اوہام ص۷۶۱، خزائن ج۳ ص۵۱۱)
۱۷… ’’ختم اﷲ برسولنا النبیین وقد انقطع وحی النبوۃ فکیف یجئی المسیح ولا نبی بعد رسولنا‘‘ اور اﷲتعالیٰ نے نبیوں کو ہمارے رسول کے ساتھ ختم کر دیا اور وحی نبوت منقطع ہوگئی۔ پھر مرزاقادیانی مسیح موعود بن کر کس طرح آسکتا ہے اور ہمارے رسول کے بعد تو کوئی نبی ہی نہیں ہے۔‘‘ (تحفہ بغداد ص۷، خزائن ج۷ ص۹)
نبی کے لئے ضروری ہے کہ اس کی امت اور کتاب ہو
۱۸… ’’جو شخص نبوت کا دعویٰ کرے گا۔ اس دعویٰ میں ضرور ہے کہ وہ خدا کی ہستی کا اقرار کرے اور نیز یہ بھی کہے کہ خداتعالیٰ کی طرف سے میرے پر وحی نازل ہوتی ہے اور خلق اﷲ کو وہ کلام سنادے۔ جو اس پر خدا کی طرف سے نال ہوا ہو اور ایک امت بنادے جو اس کو نبی سمجھتی اور اس کی کتاب کو کتاب اﷲ جانتی ہو۔‘‘ (آئینہ کمالات اسلام ص۳۴۴، خزائن ج۵ ص۳۴۴)
مجھ کو نبی کہنے والے مفتری کذاب اور لعنتی ہیں
۱۹… ’’وبعزۃ اﷲ وجلالہ انی مؤمن مسلم واومن باﷲ وکتبہ ورسلہ وملائکتہ والبعث بعد الموت وبان رسولنا محمد المصطفیٰﷺ افضل الرسل وخاتم النبیین وان ھؤلا قد افتروا علی وقالوا ان ہذا الرجل یدعی انہ نبی‘‘ اور اﷲتعالیٰ کی عزت اور جلال کی قسم ہے کہ میں مؤمن اور مسلمان ہوں اور اﷲ پر اور اس کی کتابوں پر اور رسولوں اور ملائکہ اور بعث بعد الموت پر ایمان رکھتا ہوں اور اس بات پر بھی ایمان رکھتا ہوں کہ ہمارے محمد مصطفیٰﷺ سب نبیوں سے افضل اور نبیوں کو ختم کرنے والے ہیں اور ان (قادیانی) لوگوں نے مجھ پر افتراء کیا ہے کہ یہ شخص (مرزاغلام احمد قادیانی) نبی ہونے کا دعویٰ کرتا ہے۔ (حمامتہ البشریٰ ص۸، خزائن ج۷ ص۱۸۴)
۲۰… ’’اگر یہ اعتراض ہے کہ نبوت کا دعویٰ کیا ہے اور وہ کلمہ کفر ہے تو بجز اس کے کیا کہیں کہ: ’’لعنۃ اﷲ علیٰ الکاذبین المفترین‘‘ یعنی جو شخص مجھے نبی مانتا ہے وہ لعنتی اور مفتری ہے۔‘‘ (انوارالاسلام ص۳۴، خزائن ج۹ ص۳۵) ۲۱… ’’افتراء کے طور پر ہم پر یہ تہمت لگاتے ہیں کہ گویا ہم نے نبوت کا دعویٰ کیا ہے اور گویا ہم معجزات اور فرشتوں کے منکر ہیں۔ لیکن یاد رہے کہ یہ تمام افتراء ہیں۔ ہمارا ایمان ہے کہ ہمارے سید ومولا حضرت محمد مصطفیٰﷺ خاتم الانبیاء ہیں۔‘‘
(کتاب البریہ ص۱۹۷،۱۹۸، خزائن ج۱۳، ص۲۱۵،۲۱۶)