والا ہوں نبیوں کا۔ میرے بعد کوئی نبی نہیں ہوگا۔ باوجود میری امت ہونے کے دعویٰ نبوت کریں گے اور کہیں گے کہ میں ایک پہلو سے نبی اور ایک پہلو سے امتی ہوں۔
۱۵… ’’لا تقوم الساعۃ حتیٰ یخرج ثلاثون دجالون کذابون کلہم یزعم انہ نبی فمن قالہ فاقتلوہ ومن قتل منہم احداً فلہ الجنت (کنزالعمال ج۱۴ ص۱۹۹، حدیث نمبر۳۸۳۷۶)‘‘ رسول خداﷺ نے فرمایا کہ نہیں قائم ہوگی قیامت یہاں تک کہ ہوں گے تیس دجال بڑے جھوٹے ہر ایک ان میں سے دعویٰ نبوت کرے گا۔ پس جو شخص یہ کہے کہ میں نبی ہوں اس کو قتل کر دو۔ جو شخص ان میں سے کسی کو قتل کرے گا اس کے لئے جنت ہے۔
ان احادیث میں دجال کذاب ہونے کی یہی علت ٹھہرائی گئی ہے کہ وہ دعوائے نبوت کریں گے۔
کبریٰ: جو شخص نبیﷺ کے بعد دعویٰ نبوت کرے وہ دجال ہے۔
صغری: مرزاقادیانی نے دعویٰ نبوت کیا۔ نتیجہ ظاہر ہے۔
۱۶… ’’لاتقوم الساعۃ حتیٰ یخرج سبعون کذاباً (کنزالعمال ج۱۴ ص۱۹۷، حدیث نمبر۳۸۳۶۳)‘‘ فرمایا کہ قیامت نہیں آئے گی۔ جب تک کہ ستر کذاب نہ ظاہر ہو لیں۔ جن میں قریباً تیس ایسے ہوں گے جو ایک پہلو سے امتی ہوںگے اور باقی غیرامتی مستقل نبی کہلائیں گے۔ جیسے بہاء اﷲ وغیرہ۔
۱۷… ’’ان اﷲ لم یبعث نبیا الا حذر امتہ الدجال وانا اٰخر الانبیاء وانتم اٰخر الامم… یا عباد اﷲ فاثبتوا فانہ یبدء فیقول انا نبی فلا نبی بعدی (ابن ماجہ)‘‘ فرمایا رسول خداﷺ نے کہ نہیں مبعوث کیا اﷲتعالیٰ نے کسی نبی کو مگر ڈرایا اس نے امت اپنی کو دجال سے اور یاد رکھو کہ میں سب سے آخری نبی ہوں اور تم آخری امت ہو۔ پھر فرمایا۔ اے اﷲ کے بندو! ثابت قدم رہنا وہ ضرور آنے والا ہے اور کہے گا کہ میں نبی ہوں۔ حالانکہ میرے بعد کوئی نبی نہیں ہوگا۔ جو دعویٰ کرے وہ دجال ہے۔
اس حدیث میں آپؐ نے فرمایا کہ میں آخرالانبیاء ہوں اور ’’یا عبادﷲ فاثبتوا‘‘ کے بعد فرمایا ’’لا نبی بعدی‘‘ کہ صرف مجھ کو ہی نبی مانو گے اور میرے بعد کسی دوسرے کو نبی نہ مانو گے تو فتنہ دجال سے محفوظ رہوگے۔