میں انہوں نے ان کو پٹرول کا ٹھیکہ دینے کے متعلق ایک حرف بھی کہا ہو۔ اس سے دو باتوں کا ثبوت مل گیا یہ کہ نیر صاحب سے یہ بیان جبراً لکھوایا گیا تھا۔ دوسرے یہ کہ واقعی آپ نے ڈاکٹر احسان علی کو پٹرول کا ٹھیکہ دلوایا تھا۔
ہ… آپ نے مجمع عام میں بیان کیا تھا کہ نیر صاحب کو کہا گیا تھا کہ کسی طرح ڈاکٹر احسان علی سے ٹھیکہ لے کر کسی اور کو دے دیا جائے اور نیر صاحب کے حلفیہ تحریری بیان میں لکھا تھا کہ آپ نے ان کو کہا تھا کہ ڈاکٹر احسان علی کے علاوہ کسی اور کو بھی ٹھیکہ دے دیا جاوے۔ تاکہ وقت پر کام فیل ہونے کا خطرہ نہ رہے۔ ان دونوں بیانوں میں زمین آسمان کا فرق ہے۔
و… اور آپ نے مجمع عام میں بیان کیا تھا کہ عبدالرحمان برادر احسان علی کے متعلق جب بدظنی پھیلنے لگی تو میں نے کئی بار اس کو باغ میں آنے سے روکا تھا۔ لیکن وہ نہ رکتا تھا۔ یہ کیا راز ہے۔ ایک طرف تو یہ حال کہ آپ کے کہنے سے ’’جی حضورئیے‘‘ دن کو رات اور رات کو دن کہنے کو تیار ہوتے ہیں اور دوسری طرف ایک شخص جس کے متعلق گمان ہے کہ اس کا تعلق آپ کی لڑکیوں کے ساتھ ہے۔ وہ باربار کہنے سے بھی منع نہیں ہوتا۔ حتیٰ کہ آپ اس کو انور صاحب (انچارج تحریک جدید) کے ذریعے منع کرواتے ہیں۔ کیا انور صاحب کا حکم آپ کے حکم سے زیادہ مؤثر ہوتا ہے۔ اگر ہوتا ہے تو دال میں کالا کالا ضرور ہے۔
ز… محمد حسین بی کام کی شہادت بیان میں تو پڑھی۔ مگر الفضل میں شائع نہ کرائی۔
ح… آپ نے اپنے اس بیان کو الفضل میں شائع ہونے سے اس لئے روکا تاکہ لوگوں کے ذہن سے تفصیلات نکل جائیں اور آپ اس میں سے وہ باتیں نکال دیں جن میں آپ پر الزام آتا ہے۔ چنانچہ ایسا ہی کیاگیا۔
محمد اسحاق صاحب سیالکوٹی نے نیر صاحب کی دروغگوئی ثابت کی تھی۔ وہ الفضل میں حذف کرادی گئی۔ اسی طرح اس واقعہ کے متعلق نیر صاحب کے حلفیہ بیان میں جو اظہار تھا وہ بھی کاٹ دیا گیا۔ ان واقعات کے علاوہ اور بھی کئی واقعات ہیں۔ جن کو فی الحال میں ظاہر نہیں کرنا چاہتا۔ وقت پر ظاہر کروں گا۔ انشاء اﷲ تعالیٰ!
الغرض آپ نے حضرت مسیح موعود کی بتلائی ہوئی جماعت کو دنیاوی اور روحانی طور پر ایسا سخت نقصان پہنچانے کی کوشش کی ہے۔ جو آسمان پر کبھی بھی معاف نہیں ہوسکتی۔ ان حالات میں آپ کی بیعت میں رہنا اپنے آپ کو دانستہ ہلاک میں ڈالنے کے مترادف ہے۔ لہٰذا میں آپ