ک… میں نے رپورٹ میں یہ بھی ثابت کر دیا تھا کہ آپ کی لڑکیوں امت القیوم اور امت الرشید کا ایک غیرآدمی کے ساتھ تعلق ہے۔ آپ نے شہادت بھی لی۔ لیکن طرفین میں سے کسی کو بھی سزانہ دی۔ ان تمام واقعات کے میرے پاس مکمل ثبوت ہیں۔ جن کو بروقت پیش کروں گا۔ انشاء اﷲ تعالیٰ!
۶… آپ نے میاں مولا بخش صاحب کی زمین متصل ڈاکخانہ ظالمانہ طریق سے چھین لی۔ اگرچہ اس میں میاں بشیر احمد کو آگے کیا ہوا تھا۔ لیکن یہ ناممکن ہے کہ آپ کی منظوری، اجازت یا علم کے بغیر یہ ناجائز کام کیاگیا ہو۔
الف… آپ نے مولوی فخردین صاحب ملتانی کے معاملہ میں پبلک کو زبردست دھوکہ دینے کی کوشش کی ہے۔ مثلاً اپنے چند آدمی کھڑے کر کے ان کو حلف دلائی کہ بتائیں کہ آیا ان کو فخرالدین کی نگرانی کے لئے کہاگیا تھا یا کہ نہیں۔ آپ نے خود کیوں نہ قسم کھائی کہ میں نے کسی کو بھی ان کا جاسوس مقرر نہیں کیا تھا یا نہیں کرایا تھا۔ کیونکہ میں جانتا ہوں کہ جب میں میاں شریف احمد کے دفتر میں کام کرتا تھا۔ اس وقت سے دفتر خاص سے قاضی اکمل صاحب، مولوی فخرالدین صاحب، سردار مصباح الدین صاحب اور حضرت مولانا مولوی عبدالرحمن صاحب مصری ایدہ اﷲ بنصرہ العزیز کے متعلق آپ کے پاس خفیہ رپورٹیں تیار ہوکر بھیجی جاتی تھیں اور یہ سلسلہ اب تک منقطع نہیں ہوا۔
ب… جب کہ آپ ڈاکٹر احسان علی کے رویہ کو اس کے بھائی کے چوری کرنے کے معاملہ میں بری نظر سے دیکھتے تھے۔ حتیٰ کہ آپ نے اپنی بیویوں کو بقول آپ کے اس سے دوائی منگوانے سے بھی روکا تھا۔ تویہ کیسے ممکن تھا کہ میاں بشیر احمد صاحب آپ کی اجازت اور مشورہ کے بغیر اس کو رقم برائے مقدمہ قرض دیتے اور اسی مقدمہ کی خاطر سید منظور علی شاہ صاحب کے لئے رخصت حاصل کرتے۔
ج… آپ نے سید منظور علی شاہ صاحب کی رخصت کے بارہ میں تو ہیڈماسٹر تعلیم الاسلام ہائی سکول اور خود سید منظور علی شاہ صاحب کو قسم دلائی۔ میاں بشیر احمد کو جنہوں نے رخصت دلوائی تھی۔ قسم کھانے کا حکم کیوں نہ دیا۔ تاکہ اس کے بعد اگر آپ سچے ہوتے تو کسی کو دم مارنے کی گنجائش نہ رہتی۔ د… محمد اسحاق صاحب سیالکوٹی نے مجمع عام میں نیر صاحب کا قسمیہ بیان غلط ثابت کر دیا تھا اور آپ کے منہ پر کہہ دیا تھا کہ نیر صاحب نے یہ جھوٹ لکھا ہے کہ الیکشن کے دنوں