۹… خدا نے مجھے کہا: ’’لولاک لما خلقت الافلاک‘‘ مرزا نہ ہوتا تو میں زمین وآسماں پیدا نہ کرتا۔ (حقیقت الوحی ص۶۹، خزائن ج۲۲ ص۱۰۲)
۱۰… ’’انما امرک اذا اردت شیاً ان تقول لہ کن فیکون‘‘ اے مرزا تجھے اختیار ہے۔ جب تو کسی چیز کو ہو جا کہے فوراً ہو جائے گی۔
(حقیقت الوحی ص۱۰۵، خزائن ج۲۲ ص۱۰۸)
نوٹ: کیا پدی اور کیا پدی کا شوربا۔
۱۱… مرزاقادیانی فرماتے ہیں: ’’خدا نے مجھے کہا۔ ’’انت اسمی الاعلیٰ‘‘ تو اے مرزا میرا (خدا کا) بڑا نام ہے۔‘‘ (اربعین نمبر۳ ص۳۴، خزائن ج۱۷ ص۴۲۳)
۱۲… ’’مرزاقادیانی کا قول ہے۔ مجھے کسی دوسرے کے ساتھ قیاس مت کرو اور نہ کسی دوسرے کو میرے ساتھ۔ ‘‘ (خطبہ الہامیہ ص۱۹، خزائن ج۱۶ ص۱۹)
۱۳… ’’میں مغز ہوں جس کے ساتھ چھلکا نہیں اور روح ہوں۔ جس کے ساتھ جسم نہیں، اور سورج ہوں۔ جس کو دشمنی اور کینے کا دھوآں چھپا نہیں سکتا۔‘‘
(خطبہ الہامیہ ص۲۰، خزائن ج۱۶ ص۲۰)
نوٹ: مرزاقادیانی! ہم خوب سمجھ گئے کہ آپ کچھ بھی نہیں ہیں۔
۱۴… ’’مجھے خدا کی طرف سے دنیا کو فنا کرنے اور پیدا کرنے کی طاقت دی گئی ہے۔‘‘ (خطبہ الہامیہ ص۲۱، خزائن ج۱۶ ص۵۶) ’’میں خاتم الاولیاء ہوں۔ میرے بعد کوئی ولی نہ ہوگا۔ مگر وہی جو مجھ سے ہوگا اور میرے عہد پر ہوگا۔‘‘ (خطبہ الہامیہ ص۳۵، خزائن ج۱۶ ص۷۰)
نوٹ: حضرات! دیکھا کس طرح لوگوں کو ڈرا دھمکا کر اپنا الو سیدھا کیا کرتے تھے۔ ذرا ان سے پوچھئے تو کہ آپ کو دنیا فنا کرنے کی طاقت تھی۔ مگر اپنے مخالفوں کو تو تباہ نہ کر سکے اور نہ ہی محمدی بیگم کو حاصل کر سکے۔
۱۵… ’’جو کوئی میری جماعت میں داخل ہو، درحقیقت وہ آنحضرتﷺ کے صحابہ میں داخل ہو گیا۔‘‘ (خطبہ الہامیہ ص۱۷۱، خزائن ج۱۶ ص۱۷۱)