منم مسیح زمان ومنم کلیم خدا
منم محمد واحمد کہ مجتبیٰ باشد
(تریاق القلوب ص۳، خزائن ج۱۵ ص۱۳۴)
ترجمہ: میں مسیح زمان ہوں۔ میں کلیم خدا یعنی موسیٰ ہوں۔
۱۶… ’’میں محمد ہوں، میں احمد مجتبیٰ ہوں۔‘‘
(تریاق القلوب ص۳، خزائن ج۱۵ ص۱۳۴)
۱۷…
میں کبھی آدم کبھی موسیٰ کبھی یعقوب ہوں
نیز ابراہیم ہوں نسلیں ہیں میری بے شمار
(درثمین ص۱۲۳، براہین احمدیہ حصہ پنجم ص۱۰۳، خزائن ج۲۱ ص۱۳۳)
نوٹ: مرزاقادیانی کیا ہوئے معجون مرکب ہوئے۔
۱۸…
کربلائیست سیر ہر آنم
صد حسین است درگریبانم
(درثمین فارسی ص۱۶۹، نزول المسیح ص۹۹، خزائن ج۱۸ ص۴۷۷)
ترجمہ: میری سیر ہر وقت کربلا میں ہے۔ سو حسینؓ ہر وقت میری جیب میں ہیں۔
نوٹ: حضرات! مرزاقادیانی کی ان بیہودہ تعلیوں کو دیکھئے کہ کن مکروہ الفاظ اور کس متکبرانہ لہجہ میں حضرت امام حسینؓ سے افضلیت کا دعویٰ کر رہے ہیں۔ ۱۹… ’’میں محبت کا کشتہ ہوں۔ مگر تمہارا حسینؓ دشمنوں کا کشتہ ہے۔ پس فرق بیّن اور ظاہر ہے۔‘‘ (نزول المسیح ص۸۱، خزائن ج۱۹ ص۱۹۳)
نوٹ: مرزائیو! تمہارے مرزاقادیانی نے جو کہا ہے کہ میں محبت کا کشتہ ہوں۔ تم بتاؤ کہ مرزاقادیانی کس کی محبت کا کشتہ تھے۔ جواب دیتے وقت اتنا یاد رہے کہ کہیں محمدی بیگم کا نام نہ لے لینا۔
ان سب سے اعلیٰ اور ارفع درجہ جو مرزاقادیانی نے اختیار کیا۔ اس کے الفاظ یہ ہیں۔