کہ: ’’یسوع مسیح عیسیٰ ابن مریم ایک ہی نبی کے نام ہیں۔‘‘
۲… ’’یورپ کے لوگوں کو جو شراب نے نقصان پہنچایا ہے۔ اس کا سبب یہ تھا کہ عیسیٰ علیہ السلام شراب پیا کرتے تھے۔ شاید کسی بیماری کی وجہ سے یا پرانی عادت کی وجہ سے۔‘‘
(کشتی نوح ص۷۳، خزائن ج۱۹ ص۷۱)
۳… ’’عیسائیوں نے یسوع کے بہت سے معجزات لکھے ہیں۔ مگر حق بات یہ ہے کہ کوئی معجزہ ظہور میں نہیں آیا۔‘‘ (ضمیمہ انجام آتھم ص۶، خزائن ج۱۱ ص۲۹۰)
۴… ’’میں مسیح موعود ہوں۔‘‘ (ازالہ اوہام ص۳۹، خزائن ج۳ ص۱۲۲)
۵…
اینک منم کہ حسب بشارت آمدم
عیسیٰ کجاست تابنہد پابمنبرم
(ازالہ اوہام ص۵۸، خزائن ج۳ ص۱۸۰)
۶…
ابن مریم کے ذکر کو چھوڑو
اس سے بہتر غلام احمد ہے(دافع البلاء ص۲۰، خزائن ج۱۸ ص۲۴۰)
۷… خدا نے مرزاقادیانی کو فرمایا: ’’آسمان سے کئی تخت اترے۔ سب سے اونچا تیرا تخت بچھایا گیا۔‘‘ (حقیقت الوحی ص۸۹، خزائن ج۲۲ ص۹۲)
نوٹ: یاد رہے مرزاقادیانی کا خدا ہاتھی دانت کا ہے۔ جیسے مرزاقادیانی خود لکھتے ہیں: ’’ربنا عاج‘‘ (البشریٰ ج۱ ص۴۳)
۸… ’’خدا کے عظیم الشان نشان بارش کی طرح میرے پر اتر رہے ہیں اور غیب کی باتیں میرے پر کھل رہی ہیں۔ ہزارہا دعائیں اب تک قبول ہو چکی ہیں۔‘‘
(تریاق القلوب ص۶، خزائن ج۱۵ ص۱۴۰)
نوٹ: مرزائی دوستو! خدارا ہمیں تفصیل سے تو بتاؤ کہ کون سی دعائیں قبول ہو چکی ہیں۔ ہم نے تو ایک بھی قبول ہوتی نہیں دیکھی۔