مہدی ہونے سے انکار
’’میرا یہ دعویٰ نہیں ہے کہ میں وہ مہدی ہوں۔ جو مصداق من ولد فاطمۃ ومن عترتی وغیرہ ہے۔‘‘ (ضمیمہ براہین احمدیہ ج۵ ص۱۸۵، خزائن ج۲۱ ص۳۵۶)
مسیح موعودہونے کا اقرار
۱… ’’اب ثبوت اس بات کا کہ وہ مسیح موعود جس کے آنے کا وعدہ قرآن کریم میں ہے۔ یہ عاجز (مرزاقادیانی) ہی ہے۔‘‘ (ازالہ اوہام ص۶۸۲، خزائن ج۳ ص۴۶۸)
۲… ’’اب جو امر اﷲتعالیٰ نے میرے پر منکشف کیا ہے۔ وہ یہ ہے کہ وہ مسیح موعود میں ہی ہوں۔‘‘ (ازالہ اوہام ص۳۹،۶۸۳، خزائن ج۳ ص۱۲۲،۴۶۹، اتمام الحجہ ص۳، خزائن ج۸ ص۲۷۵، شہادۃ القرآن ص۷۲، خزائن ج۶ ص۳۶۸، خطبہ الہامیہ ص۱۸، خزائن ج۱۶ ص۵۱، کشتی نوح ص۴۷، خزائن ج۱۹ ص۵۱، تحفۃ الندوہ ص۳، خزائن ج۱۹ ص۹۵، دافع البلاء ص۸، خزائن ج۱۸ ص۲۲۹) میں مسیحیت مذکور ہے۔
مسیح موعود ہونے سے انکار
’’اس عاجز (مرزاقادیانی) نے جو مثیل موعود ہونے کا دعویٰ کیا ہے۔ جس کو کم فہم لوگ مسیح موعود خیال کر بیٹھے ہیں۔‘‘ (ازالہ اوہام ص۱۹۰، خزائن ج۳ ص۱۹۲)
(الی ان قال) ’’میں نے یہ دعویٰ نہیں کیا کہ میں مسیح ابن مریم ہوں۔‘‘ (تبلیغ رسالت ج۲ ص۲۱، مجموعہ اشتہارات ج۱ ص۲۳۱) میں بھی مسیحیت کا انکار ہے۔
نبی ہونے کا اقرار
’’ہمارا دعویٰ ہے کہ ہم رسول اور نبی ہیں۔‘‘
(بدر قادیان مورخہ ۵؍مارچ ۱۹۰۸ئ، ملفوظات ج۱۰ ص۱۲۷)
’’سچا خدا وہی ہے جس نے قادیان میں اپنا رسول بھیجا۔‘‘ (دافع البلاء ص۱۱، خزائن ج۱۸ ص۲۳۱، تتمہ حقیقت الوحی ص۶۸، خزائن ج۲۲ ص۵۰۳، تجلیات الٰہیہ ص۲۰، خزائن ج۲۰ ص۴۱۲، حقیقت الوحی ص۷۲، خزائن ج۲۲ ص۷۶ حاشیہ، تریاق القلوب ص۶۸، خزائن ج۱۵ ص۲۸۳) میں بھی نبوت کا اقرار ہے۔
نبی ہونے سے انکار
’’خدا کی پناہ یہ کیسے ہوسکتا ہے کہ میں نبوت کا مدعی بنتا۔‘‘
(حمامتہ البشریٰ ص۷۹، خزائن ج۷ ص۲۹۷)