کیوں چھوڑتے ہو لوگو نبی کی حدیث کو
جو چھوڑتا ہے چھوڑ دو تم اس خبیث کو
کیوں بھولتے ہو تم یضع الحرب کی خبر
کیا یہ نہیں بخاری میں دیکھو تو کھول کر
فرما چکا ہے سید کونین مصطفیٰ
عیسیٰ مسیح جنگوں کا کر دے گا التوا
(درثمین ص۲۸، ضمیمہ تحفہ گولڑویہ ص۲۶،۲۷، خزائن ج۱۷ ص۷۷،۷۸)
حضرت مسیح کی قبر
۱… مرزاقادیانی آنجہانی لکھتے ہیں: ’’جو سری نگر محلہ خانیار میں شہزادہ یوز آسف کے نام سے قبر موجود ہے۔ وہ درحقیقت بلاشک وشبہ حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی قبر ہے۔‘‘(راز حقیقت ص۲۰، خزائن ج۱۴ ص۱۷۲)
اس سے پہلے مرزاقادیانی نے اپنی (کتاب ازالہ اوہام ص۴۷۳، خزائن ج۳ ص۳۵۳) پر لکھا ہے: ’’یہ تو سچ ہے کہ مسیح اپنے وطن گلیل میں جاکر فوت ہوگیا۔ لیکن یہ ہرگز سچ نہیں کہ وہی جسم جو دفن ہوچکا تھا۔ پھر زندہ ہوگیا۔‘‘
خوب گذری! مرزاآنجہانی پہلے تو حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی قبر کشمیر میں بتارہے ہیں۔ بعد میں گلیل بلکہ ایک جگہ یروشلم میں بھی بتاتے ہیں۔
قادیانی ممبرو! تمہارا گرو تو حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی قبر کشمیر میں بتارہا ہے اور بعد میں گلیل بلکہ یروشلم تمہارا کون سی جگہ پر اعتقاد ہے۔ اگر آپ ابن مریم کی قبر کشمیر میں مانتے ہو تو تمہارا امام یعنی مرزاقادیانی تو گلیل بتارہا ہے۔ اگر گلیل میں قبر کے قائل ہو۔ تو کرشن صاحب یروشلم میں بتارہے ہیں۔ اب آپ کون سی جگہ کے قائل ہو۔ ذرا مجھے بھی تو بتائیے۔ مگر یاد رکھو کہ اپنے بناوٹی نبی کے مخالف نہ چلئے۔ اب دوستو! کس طرف جاؤ گے۔
آؤ! میں آپ کی خدمت میں التماس کرتا ہوں کہ ایک بناوٹی نبی کی تقلید کو چھوڑ کر حقیقی نبی یعنی حضرت محمد رسول اﷲﷺ کے غلاموں کی فہرست میں اپنا نام درج کرائیے۔
یاد رکھو! ایک نہ ایک روز ضرور خداتعالیٰ کی عدالت میں حاضر ہونا ہے۔ اس وقت دربار الٰہی میں کیا جواب دوگے اور کون سا منہ لے کر عدالت میں حاضر ہوگئے۔
ناظرین کرام! ہم آگے چل کر انشاء اﷲ تعالیٰ مرزاقادیانی کو بقول مرزا منافق اور پاگل بھی ثابت کریں گے۔