نے بھی خواہش کی تھی۔ اس لئے اب اپنے ایمانوں کو خوب مضبوط کرو اور اپنی راہیں درست کرو۔‘‘
(اربعین نمبر۴ ص۱۳، خزائن ج۱۷ ص۴۴۲)
مشتاق: جن نبیوں نے مسیح قادیانی کی زیارت کا شوق ظاہر کیا ہے۔ ان کے اسماء گرامی سننے کے ہم بھی مشتاق ہیں۔
۲۵… ’’ایک اور حدیث بھی مسیح بن مریم کے فوت ہو جانے پر دلالت کرتی ہے اور وہ یہ ہے کہ آنحضرتﷺ سے پوچھا گیا کہ قیامت کب آئے گی؟ تو آپ نے فرمایا آج کی تاریخ سے سو برس تک تمام بنی آدم پر قیامت آجائے گی۔‘‘ (ازالہ اوہام ص۲۵۲، خزائن ج۳ ص۲۲۷) مشتاق: نبی کریمﷺ کے زمانہ سے سو برس تک قیامت بتانے والی حدیث کے ہم بھی متمنی ہیں۔
امت مرزائیہ اس حدیث کو کسی کتاب سے دکھائے۔ ورنہ فرمان محمدیؐ سن لیں۔ ’’من کذب علیٰ متعمداً فلیتبواء مقعدہ فی النار (مسلم ج۱ ص۷)‘‘ {یعنی رسول خداﷺ نے فرمایا جو شخص عملاً مجھ پر جھوٹ باندھے گا پس وہ اپنا ٹھکانا دوزخ میں تلاش کرے۔}
۲۶… ’’ایسا ہی اسلام کے تمام اولیاء کا اس پر اتفاق تھا کہ اس مسیح موعود کا زمانہ چودھویں صدی سے تجاوز نہیں کرے گا۔‘‘ (چشمہ معرفت ج۲ ص۳۱۸، خزائن ج۲۳ ص۳۳۳)
مشتاق: مرزائی امت سے مؤدبانہ درخواست کرتے ہیں کہ وہ تمام اولیاء کرام کی فہرست اپنے اخبار الفضل کے اندر شائع کر دیں اور ایک پرچہ بذریعہ رجسٹری خاکسار کو بھی بھیج دیویں۔
۲۷… ’’قرآن شریف میں اوّل سے آخر تک جس جس جگہ توفیٰ کا ذکر آیا ہے… ان تمام مقامات میں توفیٰ کے معنی موت کے ہیں۔‘‘
(ازالہ اوہام ص۳۳۶، خزائن ج۳ ص۲۷۱)
مشتاق: بالکل سفید جھوٹ ہے۔
۲۸… ’’قرآن مجید میں بلکہ تورایت کے بعض صحیفوں میں بھی یہ خبر موجود ہے کہ مسیح موعود کے وقت طاعون پڑے گی۔ بلکہ حضرت مسیح علیہ السلام نے بھی انجیل میں یہ خبر دی ہے اور ممکن نہیں کہ نبیوں کی پیش گوئیاں ٹل جائیں۔‘‘ (کشتی نوح ص۵، خزائن ج۱۹ ص۵)
مشتاق: میں بھی اس بات کا متلاشی ہوں کہ مرزائی اس کا پورا پتہ دے کر اپنے نبی کے دامن کو پاک کریں۔