۲۱… ’’پہلے نبیوں کی کتابوں اور احادیث نبویہ میں لکھا ہے کہ مسیح موعود کے ظہور کے وقت یہ انتشار نورانیت اس حد تک ہوگا کہ عورتوں کو بھی الہام شروع ہوجائے گا اور نابالغ بچے نبوت کریں گے اور عوام الناس روح القدس سے بولیں گے۔‘‘ (ضرورۃ الامام ص۵، خزائن ج۱۳ ص۴۷۵)
مشتاق: مرزاقادیانی کا یہ بھی صریح جھوٹ ہے کسی احادیث کی کتاب کے اندر یہ لفظ نہیں ہیں۔ ۲۲… ’’آپ لوگ میری بڑی بڑی کتابوں کو تو نہیں دیکھتے اور فرصت کہاں ہے۔ لیکن اگر میرے رسالہ تحفہ گولڑویہ اور تحفہ غزنویہ کو ہی دیکھو۔ جو پیر مہر علی شاہ اور غزنوی جماعت مولوی عبدالجبار وعبدالحق وعبدالواحد وغیرہ کی ہدایت کے لئے لکھی گئی ہے۔ جن کو آپ کو صرف دو گھنٹہ کے اندر بہت غور اور تأمل سے پڑھ سکتے ہیں۔‘‘ (اربعین نمبر۲ ص۲۳، خزائن ج۱۷ ص۳۷۰)
مشتاق: تحفہ گولڑویہ جو ۲۶+۲۰ کی قطع پر ۲۳۸ صفحہ کی کتاب ہے۔ مرزائیو! عقل اور انصاف سے کام لو کیا ۲۳۸ صفحہ کی کتاب صرف ۲گھنٹے کے اندر کوئی شخص ختم کر سکتا ہے اور پھر ساتھ ہی تحفہ غزنویہ بھی شامل کر لو۔
۲۲… ’’مولوی صدیق حسن اپنی کتاب میں لکھتے ہیں۔ عیسیٰ بن مریم جب نازل ہوگا تو قرآن کریم کے تمام احکام حضرت جبرائیل علیہ السلام کے ذریعہ سے ان پر کھولے جائیں گے۔ یعنی وحی ان پر نازل ہوا کرے گی۔ مگر وہ حدیث کی طرف رجوع نہیں کرے گا۔‘‘
(ازالہ اوہام ص۵۷۳، خزائن ج۳ ص۴۰۹)
مشتاق: صدافسوس ایسے بزرگوں پر آنجہانی بیجا حملے کر رہے ہیں۔ غضب اس بات پر ہے کہ آنجہانی نے نواب صاحب کا نام تو پیش کر دیا۔ مگر اتنی جرأت نہ کی کہ کتاب کا حوالہ پیش کر دیتے۔ مرزاقادیانی کے مقلدو! آپ کا مذہبی فرض ہے کہ مرزاقادیانی کو اس بات میں صادق کر کے دکھائیں۔ نہیں تو ’’جھوٹے پر اگر ہزار لعنت نہیں تو پانچ سو سہی۔‘‘
(ازالہ اوہام ص۸۶۵، خزائن ج۳ ص۵۷۲)
۲۳… ’’براہین احمدیہ میں ہے کہ میں نے (خدا نے) مجھے بشارت دی ہے کہ ہر ایک خبیث عارضہ سے تجھے محفوظ رکھوں گا۔‘‘ (اربعین نمبر۳ ص۳۰، خزائن ج۱۷ ص۴۱۹)
مشتاق: افسوس کہ اسی کتاب کے اندر اپنے مجموعہ امراض ہونے کا ثبوت لکھا ہے۔
۲۴… ’’اے عزیزو! تم نے وہ وقت پایا ہے جس کی بشارت تمام نبیوں نے دی ہے اور اس شخص کو یعنی مسیح موعود کو تم نے دیکھ لیا۔ جس کے دیکھنے کے لئے بہت سے پیغمبروں نے