مشتاق: کیا ہی خوب ہو۔ اگر مرزاقادیانی کی تقلید کرنے والے احباب کرام ان نبیوں کے نام معہ حوالہ شائع کر دیں۔
۸… ’’مولوی عبداﷲ صاحب غزنوی نے خواب میں دیکھا کہ ایک نور آسمان سے قادیان پر گرا۔ (یعنی عاجز پر) اور فرمایا کہ میری اولاد اس نور سے محروم رہے گی۔‘‘
(اربعین نمبر۴ ص۲۶۰، خزائن ج۱۷ ص۴۶۴)
مشتاق: ہم مرزائی انجمن کے ممبروں سے طلب دریافت ہیں۔ کیا ہی آپ کا شکریہ ہو اگر آپ لوگ اس کا مکمل ثبوت دیں۔ یہ واقع مولانا مرحوم علیہ الرحمت نے کن لوگوں کے درمیان بیان کیا۔ ان شاہدوں کی فہرست پیش کی جاوے۔
۹… ’’جواب شبہات الخطاب الملیح فی تحقیق المہدی والمسیح‘‘ جو مولوی رشید احمد گنگوہی کی خرافات کا مجموعہ ہے۔
(ضمیمہ براہین احمدیہ ج۵ ص۱۹۹، خزائن ج۲۱ ص۳۷۱)
مشتاق: بالکل اعجازی جھوٹ ہے۔ یہ رسالہ مولوی اشرف علی تھانوی کا تصنیف کردہ ہے۔ آنجہانی نے بلا سوچے سمجھے لکھ دیا۔ افسوس کہ ٹائٹل پر سے ہی مؤلف کا نام پڑھ لیتے۔
۱۰… ’’خدا نے میرے لئے یہ نشان بھی دکھائے کہ اس نے ہر ایک مباہلہ میں میرے دشمنوں کو ہلاک کیا۔‘‘ (چشمہ معرفت حصہ دوم ص۳۱۸، خزائن ج۲۳ ص۳۳۲)
مشتاق: ہمیں افسوس اس بات پر ہے کہ مرزاقادیانی نے ہلاک شدہ دشمنوں کے نام تحریر نہ کئے۔ کیا ہی اچھا ہوتا کہ ان کے نام لکھ دیتے۔ کیا مرزائی دوست بتائیں گے۔ ۱۸۹۳ء میں بمقام عیدگاہ امرتسر میں، مابین مولانا صوفی عبدالحق صاحب غزنویؒ اور مرزاقادیانی مباہلہ ہوا تھا۔ اس کا انجام کیا ہوا۔ کیا صوفی موصوف، کرشن جی کی وفات کے بعد پورے ۹سال زندہ نہ رہے تھے۔ پھر یہ کہنا کہ ’’مباہلہ میں میرے دشمن ہلاک ہوئے‘‘ کس انصاف پر مبنی ہے۔
۱۱… ’’اس پیش گوئی (نکاح محمدی بیگم) کی تصدیق کے لئے جناب رسول اﷲﷺ نے بھی پہلے اس سے ایک پیش گوئی فرمائی ہے کہ: ’’(یتزوج ویولد لہ) یعنی وہ مسیح موعود بیوی کرے گا اور نیز وہ صاحب اولاد ہوگا۔ اب ظاہر ہے کہ ’’تزوج‘‘ اور اولاد کا ذکر کرنا عام طور پر مقصود نہیں۔ کیونکہ عام طور پر ہر ایک شادی کرتا ہے اور اولاد بھی ہوتی ہے۔ اس میں کچھ خوبی نہیں بلکہ تزوج سے مراد وہ خاص تزوج ہے جو بطور نشان ہوگا اور اولاد سے مراد وہ خاص اولاد ہے۔ جس کی نسبت اس عاجز (مرزاقادیانی) کی پیش گوئی موجود ہے۔ گویا اس جگہ رسول اﷲﷺ