…
ربوہ کو جو کلیتاً قادیانی کالونی ہے۔ کھلا شہر قرار دیا جائے اور فرقان فورس کی طرز کی تمام نیم فوجی تنظیموں کو ختم کیا جائے۔
۳…
قادیانیوں کو کلیدی آسامیوں سے علیحدہ کیا جائے تاکہ وہ قومی مفاد کو مزید نقصان نہ پہنچا سکیں۔
قادیانیوں کی ناپاک سازشوں، مذموم حرکتوں، اسلام دشمن ہتھکنڈوں اور معصوم نہتے طالب علموں پر دلیرانہ حملے سے مسلمانوں کے جذبات مشتعل ہوچکے تھے۔ لہٰذا انہوں نے اس طائفے کا مکمل طور پر سوشل بائیکاٹ کر دیا۔ آخر کار عوامی مطالبہ کے پیش نظر یکم جولائی ۱۹۷۴ء کو قادیانیوں کی حیثیت متعین کرنے کے لئے حکومت کی طرف سے قومی اسمبلی کے کل ایوان پر مشتمل خصوصی کمیٹی تشکیل کی گئی ۔ جس نے اپنی رہنما کمیٹی اور ذیلی کمیٹی کی مدد سے اس کے سامنے پیش یا قومی اسمبلی کی طرف سے اس کی بھیجی گئی قراردادوں پر غور کرنے اور دستاویزات کا مطالعہ کرنے اور گواہوں بشمول سربراہان انجمن احمدیہ ربوہ وانجمن احمدیہ اشاعت اسلام لاہور کی شہادتوں اور جرح پر غور کرنے کے بعد سات ستمبر کو متفقہ طور پر آئین میں ترمیم کے لئے ایک تاریخی قرارداد قومی اسمبلی کو بھیجی۔ جسے دونوں ایوانوں نے اپنے اپنے اجلاس میں اتفاق رائے سے منظور کرلیا۔ جس کے تحت پاکستان میں قادیانیوں اور احمدیوں کے دونوں گروہوں کو غیرمسلم اقلیت قرار دے دیا گیا۔ بل کے تحت آئین کے دفعات ۱۰۶ اور ۲۶۰میں ترمیم کی گئی اور قرار دیا گیا کہ ایسا کوئی شخص جو حضرت محمد مصطفیٰﷺ کے آخری نبی ہونے پر ایمان نہ رکھتا ہو یا خود کسی بھی صورت نبی یا مصلح ہونے کا دعویٰ کرتا ہو۔ یا ایسے کاذب نبی کو مانتا ہو وہ مسلمان نہیں ہوسکتا۔ عوامی مطالبہ پر پارلیمان کے دونوں ایوانوں نے آئین میں یہ تاریخی ترمیم منظور کر کے قادیانیوں کی حیثیت کو ہمیشہ کے لئے متعین کر دیا۔ غیرمسلم تو وہ پہلے بھی تھے۔ لیکن آئینی طور پر ان کا تشخص ہو جانے سے وہ اب اسلام کا پیراہن زیب تن کر کے دنیا کو مزید دھوکا نہیں دے سکتے۔ ان دو ترامیم کے علاوہ قومی اسمبلی نے یہ بھی سفارش کی کہ قومی رجسٹریشن ایکٹ ۱۹۷۳ء اور انتخابی فہرستوں کے قواعد ۱۹۷۴ء میں بھی مناسب ترامیم کی جائیں۔ نیز مجموعہ تعزیرات پاکستان کی دفعہ ۲۹۵ ایف میں حسب ذیل تشریح درج کی جائے۔ کوئی مسلمان جو آئین کی دفعہ ۲۶۰ کی شق نمبر۳ کی تشریحات کے مطابق حضرت محمدﷺ کے خاتم النبیین ہونے کے تصور کے خلاف عقیدہ رکھے یا عمل یا تبلیغ کرے وہ دفعہ ہذا کے تحت مستوجب سزا ہوگا۔ لہٰذا اس کے بعد سے قادیانی آئینی لحاظ سے ایک ایسی اقلیت ہیں۔ جن