دیتا؟ غرض اس خود کاشتہ پودہ کی آبیاری فرنگی آقاؤں نے اپنی عنایات خسروانہ سے جی بھر کر کی۔ یہ ایک تحریک تھی۔ ایک مخفی تحریک جو برطانوی استعمار کے ایماء پر چلائی گئی تھی اور جس کی نشوونما میں اسلام کے دشمنوں نے بھرپور حصہ لیا۔ مرزاغلام احمدقادیانی نے اس باغیانہ تحریک کی قیادت کی اور قادیان کی بدبخت ومنحوس سرزمین پر اسے پنپنے کا موقع ملا۔ دراصل اس قسم کی بدی اسلامی دنیا کے کسی خطے میں کہیں بھی سرنہیں اٹھا سکتی تھی۔ مرزاقادیانی نے سچ ہی تو کہا تھا: ’’میں اپنے کام (نبوت) کو نہ مکہ میں نہ مدینہ میں نہ ترکی میں نہ شام وایران وکابل میں چلا سکتا ہوں۔ مگر اس گورنمنٹ میں جس کے اقبال کی دعا کرتا ہوں۔‘‘ (مجموعہ اشتہارات ج۲ ص۳۷۰)
’’اور گورنمنٹ برطانیہ میری تلوار ہے۔ جس کے مقابلہ میں ان علماء کی کچھ پیش نہیں جاتی۔‘‘ (الفضل قادیان ج۶ نمبر۴۲ ص۹، مورخہ ۷؍دسمبر ۱۹۱۸ئ)
’’اس کے (برطانوی حکومت) کے ہم پر احسان ہیں۔ اگر ہم یہاں سے نکل جائیں تو نہ ہمارا مکہ میں گذارہ ہوسکتا ہے اور نہ قسطنطنیہ میں۔‘‘ (ملفوظات احمدیہ ج۱ ص۴۶، لاہوری ایڈیشن)
مرزاغلام احمد قادیانی نے فرنگی آقاؤں کا آلۂ کار بن کر مسلمانوں کی فکری وحدت کو جو نقصان پہنچایا۔ اسلام کے اساسی اعتقادات کی جس انداز سے بیخ کنی کی۔ ملت اسلامیہ کے خلاف ریشہ دوانیوں کا جو جال پھیلایا۔ اسلام کے بدترین دشمنوں کی مدح سرائیوں، چاپلوسیوں، کاسہ لیسوں اور وفا شعاریوں سے اپنا دامن کو جس طرز سے داغدار کیا۔ اس کا اعتراف وائسرائے ہند کے نام ایک درخواست میں کرنے کے بعد انگریز کی ٹکسال سے نکلا ہوا نبی اپنے آقاؤں سے نوازشات کا طالب ہوتا ہے۔
’’میرا اس درخواست سے جو حضور کی خدمت میں مع اسماء مریدین روانہ کرتا ہوں۔ مدعا پہ ہے کہ اگرچہ میں ان خدمات خاصہ کے لحاظ سے جو میں نے اور میرے بزرگوں نے محض صدق دل اور اخلاص اور جوش وفاداری سے سرکار انگریزی کی خوشنودی کے لئے کی ہیں۔ عنایت خاص کا مستحق ہوں۔ صرف یہ التماس ہے کہ سرکار دولت مدار ایسے خاندان کی نسبت جس کو پچاس سال کے متواتر تجربہ سے ایک وفادار جان نثار خاندان ثابت کر چکی ہے اور جس کی نسبت گورنمنٹ عالیہ کے معزز حکام نے ہمیشہ مستحکم رائے سے اپنی چٹھیات میںیہ گواہی دی ہے کہ وہ قدیم سے سرکار انگریزی کے پکے خیرخواہ اور خدمت گزار ہیں۔ اس خود کاشتہ پودا کی نسبت نہایت حزم اور احتیاط اور تحقیق اور توجہ سے کام لے اور اپنے ماتحت حکام کو اشارہ فرمائے کہ وہ بھی اس خاندان کی