ملفوظات حکیم الامت جلد 25 - یونیکوڈ |
|
اس کام کو میرے خواہش کے موافق انجام تک پہنچا دیا ـ یہ خلاصہ صرف ان (7) حصوں کا ہے جو الامداد میں وقتا فوقتا شائع ہوتا رہا ہے اور جس کا دوسرا حصہ بحسب تربیت سنین النور میں شائع ہو رہا ہے وہ ان شاء اللہ آئندہ کسی موقع پر اس کے جزو ثانی کی حیثیت سے پیش کروں گا ـ اس لحاظ سے یہ اس خلاصہ کا جزو اول ہے جس میں بعض جگہ اصل کتاب کے صفحات کا حوالہ ہے اب یہ احقر العباد اس خلاصہ کو حضرت پیر و مرشد حکیم الامت کی خدمت میں پیش کرنے کی عزت حاصل کرتا ہے اور یہ درخواست ہے کہ اس کا نام تجویذ فرما کر قدرے دیباچہ تحریر فرمائیں تاکہ میرے واسطے کی کثافت پر جلا ہو جائے اور آخر میں برادران طریقت سے دعائے خیر کا طالب ہوں ـ و آ خر دعوانا ان الحمد للہ رب العلمین ـ عبد الحی استاد الکیتہ فی الجامعۃ العشمانیۃ حیدر آباد دکن ـ 12 ربیع الثانی 1347ھ ـ